کھانسی

Cough [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بچوں کی کھانسی ایک صحتمند ردعمل ہے جو پھیپھڑے کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کھانسی کیا ہے ؟

کھانسی جسم سے نکلنے والی ایک ایسی آواز ہے جوپھیپھڑوں، بڑی سانس کی نالیوں، اورگلے میں جمع ہونے والے مواد یاگلے میں خراش کا باعث بننے والے مواد کو فطری انداز سے صاف کرتی ہے۔

اگر آپ کے بچے کو ھلکی بیماری ھے تو کھانسنا ایک عام بات ھے ۔ اگر آپ کے بچے کو صرف کھانسی ھے اور کوئی اور علامات نیں ھیں تو یہ کوئی بڑی بیماری نیں ھے۔ اگر آپ اپنے بچے کو ڈاکٹر کو دکھائیں تو کھانسی کے ساتھ دوسری علامات سے ڈاکٹر کو تشخیص میں مدد ملے گی۔ دوسری علامات میں بخار، سانس لینے میں مشکل، ناک کا بند ھونا، یا انفیکشن یا گلے کی خراش کا ھونا شامل ھے۔

کھانسی کی آواز سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گیلی، خشک، یا بری آواز والی کھانسی ہے۔اس سے یہ بھی بتایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنے عرصے تک رہے گی۔ ایسی کھانسی جس کا دورانیہ 2 ہفتے سے کم ہو شدید نوعیت کی کھانسی خیال کی جاتی ہے، اور4 ہفتے سے زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی پرانی کھانسی کہلاتی ہے۔ کھانسی کے اثرات کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ کتنی دیر تک رہتی ہے۔ صرف کھانسی یا اسی کھانسی جس میں ناک بھی بہنے لگے وہ عام طور پر 1 سے 2 ہفتوں میں ختم ہو جاتی ہے۔

کھانسی کی وجوہات

کھانسی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو صاف کرنے کیلئے جسم کا قدرتی طریقہ ہے اور یہ پھیپھڑوں میں ہوا کے علاوہ دیگر مواد کو داخل ہونے سے روکتی ہے۔کھانسی کو اس حوالے سے اپنا کام کرنے دینا چاہیئے

کھانسی کی سب سے عام وجہ ایک وائرل سانس کی انفیکشن ہے جیسے کہ عام زکام۔ اس سے ناک اور گلا بند ہو سکتا ہے۔ بند ناک کا مواد گلے میں گرنے سے کھانسی کا باعث بنتا ہے اور یہ کھانسی اس مواد کو پھیپھڑوں میں گرنے سے روکتی ہے۔

کانوں میں انفکشنز(جیسے کہ سوئیمرز ایئر)، ناک، اور پھیپھڑوں (جیسے کہ نمونیا) میں انکے ساتھ بھی کھانسی ہوتی ہے۔ سانس کے نالیوں میں خراش کے باعث بھی کھانسی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایسے گھرانے جہاں اراکین سیگرٹ نوشی کرتے ہیں بھلے وہ گھر کے اندر کریں یا باہر وہاں بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہوتی ہے ۔

آپ کے نروس سسٹم میں ایک ترسیلی نظام ھوتا ھے جو اس وقت کام کرتا ہے جسم کو کھانسنے کی ضرورت ھوتی ہے۔ ؤائرل انفیکشن اس ترسیلی نظام کو بہت حساس بنا دیتی ہے ۔ انفیکشن ٹھیک ھونے کے بعد بہی یھ نظام حساس ھی رھتا ھے اور پرانی کہانسی کا سبب بنتا ھے۔

پرانی اور زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی تاہم حساس نوعیت کی ہوتی ہے اور اس کا سبب عموماً وائرل انفیکشن ہوتا ہے۔ یہ خراش کا باعث بننے والی چیزوں سے لگاتار سامنے یا مستقل قائم رہنے والی کسی تنفسی کیفیت کے سبب بھی ہو سکتی ہے۔

کھانسی کی اقسام

بچوں میں دمہ، خناق، یا کالی کھانسی

دمے میں مبتلابچوں کو عموماً ایسی کھانسی ہوتی جس میں سانس سے خرخراہٹ کی آوازیں نکلتی ہیں اور تیز تیز سانس آتا ہے۔

خناق میں مبتلابچوں کو بھی سانس اندر لے جاتے ہوئے سانس کے ساتھ شور کی آواز آسکتی ہے۔لیکن جب بچہ کھانس نہیں رھا ھوتا تو سانس نارمل ھوتا ھے

کالی کھانسی میں مبتلا بچے بنا رکے کھانستے چلے جاتے ہیں۔ کھانستے ہوئے "بلند آواز" نکلتی ہے یا بچے کا سانس رُکنے لگتا ہے۔ اس کھانسی میں ووپ کی آواز آتی ہے۔ کھانسی بچے کے لئے سانس لینا مشکل بنا دیتی ھے۔ لیکن جب بچہ کھانس نہیں رھا ھوتا تو سانس نارمل ھوتا ھے

سانس کی نالی میں بیرونی اشیاء کا داخل ہونا

بہت چھوٹے بچے جو کھانے کی کوئی چیز تیزی سے نگل جائیں اُنہیں یک دم کھانسی کا دورہ پڑتا ہے یا سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ یہ ہنگامی طبی صورتحال ہوتی ہے۔

سانس کی نالیوں میں کسی بیرونی چیز کے اٹک جانے سے بعض اوقات بچے کو ایسی مستقل کھانسی لگ سکتی ہے جو ہفتوں یا مہینوں تک رہتی ہے۔ ایسی صورت حال میں باقاعدہ طبی تشخیص کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مسئلے کی جانچ کے بعد مناسب علاج کیا جا سکے۔

گھر پر اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنا

اپنے بچے کے سونے کے انداز کو بہترکریں

ایسے شیرخوار بچے جن کی ناک یا گلا بند ہو رہا ہو اُنہیں سیدھا یا پیٹ کے بل سونے میں مشکل پیش آ سکتی ہے اور کسی کے سر پر بازو رکھ کر اور تھوڑا سا اوپر کی پوزیشن میں لیٹنے سے یہ آرام محسوس کرتے ہیں۔ تھوڑی بڑی عمر کے بچے تکیے سے سر اونچا کرکے لیٹنے میں کافی آرام محسوس کرتے ہیں۔

جب آرام کی ضرورت محسوس ہو تو آرام کریں

کھانسی بچےکی نیند میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ رات کو، جب وہ آہستہ اور چھوٹے چھوٹے سانس لے رہا ہوتا ہے، تو وہ پھیپھڑوں سے مواد کو خارج کرنے کے لئے قدرتی طور پر کھانستا ہے۔ اس کے نتیجے میں، اُسے دن کے وقت بھی زیادہ آرام کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

نمکین محلول

ناک میں نمکین محلول (سیلینیکس یا دیگر برانڈ) کے استعمال سے بند ناک اور گلے کو کھولنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اکثر و بیشتر ما ئعات کے چھوٹے گلاس پینے کیلئے دیں

کھانسی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے اگر آپ اپنے بچے کی مائعات پینے کیلئے حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔ اگر آپ کا بچہ کھانسی کے بعد قے (الٹیاں) کر رہا ہو، تو اپنے بچے کو وقتاً فوقتاً مائعات کی تھوڑی تھوڑی مقدار پینے کیلئے دیں۔

شیرخوار بچوں کو کھانسی کی وجہ سے مائیں اپنا دودھ پلانا ہرگز بند نہ کریں۔

دودھ کو خوراک سے ہٹانے کی ضرورت نہیں۔ یہ گلے یا ناک میں بلغم نہیں بناتا یا اس میں اضافے کا باعث نہیں بنتا۔کھانسی کے دوران بچے پر ٹھوس غذا یا ما ئعات لینے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔

نمی والی ہوا

خشک ہوا کھانسی کو مذید بگاڑ دیتی ہے۔ بچے کے بیڈروم میں ایک نمدار مسٹ ویپورائزر یا ہوا میں نمی پیدا کرنے والا آلہ بچے کے لئے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ دن میں کم از کم ایک مرتبہ اس کا پانی تبدیل کریں اور اگر کوئی فلٹر ہو تو اسے بھی صاف کریں۔

خناق کی بھاری آواز والی کھانسی ہو سکتا ہے کہ اس نمدار ہوا کی وجہ سے بہتر ہو جائے، مثلاً پھوار کے بخارات کے باعث۔ باہر ٹھنڈی ہوا میں جانے سے بھی وقتی سکون مل سکتا ہے۔

کھانسی کی ادویات کا مشورہ نہیں دیا جاتا

دو سال سے کم عمر بچوں کو کھانسی اور زکام کی بغیر ڈاکٹری نسخے والی ادویات نہیں دی جانی چاہیئے، اور 6 سال سے کم عمر بچوں کیلئے بھی ان کا مشورہ نہیں دیا جاتا۔کھانسی کے شربتوں کے ذیلی اثرات ہوتے ہیں اور چھوٹی عمر کے بچوں میں یہ مخصو ص اجزاء کے باعث اموات کا باعث بن چکے ہیں۔ یہ بچوں کے لئے زہر خوانی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ 6 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے بھی یہ ادویات کھانسی کا دوارنیہ کم کر سکنے میں ناکام رہی ہیں۔ اس حوالے سے گھریلو ٹوٹکوں کا مشورہ بھی نہیں دیا جاتا ۔

ایک سال سے بڑی عمر کے بچوں کے لئے،ضرورت کے مطابق 1 سے2 چائے کے چمچ (5 سے 10 ایم ایل) پاسچرائز شہد دینا بچے کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے اورکھانسی روکنے میں خاصا معاون ثابت ہوا ہے۔ ایک سال سے کم عمر کے شیرخوار بچوں کو شہد ہرگز نہ دیں۔

دھوئیں والی جگہوں پر جانے سے بچیں

اپنے بچے کو دھواں دار فضاء اور کسی بھی طرح کی ماحولیاتی آلودگی سے دور رکھیں۔ سیگریٹ کا دھواں کھانسی کو مذید بگاڑ سکتا ہے۔

طبی معاونت کی ضرورت کب پیش آتی ہے

اپنے بچے کے فیملی ڈاکٹر کو کال کریں اگر آپ کے بچے کو:

  • کھانسی کے ساتھ سانس سے ہلکی ہلکی آوازیں آ رہی ہوں اور اس کے ساتھ بخار بھی ہو
  • کھانسی کا دورانیہ 2 ہفتوں سے زیادہ ہو جائے

اگر آپ کا بچہ مندرجہ ذیل میں مبتلا ہے تو قریبی ایمرجینسی ڈیپارٹمینٹ میں جائیں یا 911 پر کال کریں:

  • بچہ کھانسی کی وجہ سے کھانے پینے کے قابل نہ ہو یا کھانسی کی وجہ سے مسلسل قے کر رہا ہو
  • اونچی آواز والی کھانسی ہو اور سانس سے آوازیں نکل رہی ہیں یا سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہو جو تازہ ہوا ، نمی پیدا کرنے والے آلے، یا بھاپ سے بھی بہتر نہ ہو رہی ہو
  • ہونٹوں یا جلد کی رنگت نیلی ہو رہی ہو
  • کھانسی کی وجہ سے اُسے ٹھیک طرح سے سانس نہ آرہی ہو
  • مسلسل کھانسی آ رہی ہو یا سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہو اورہو سکتا ہے کہ اس نے گلے میں غذا یا کوئی دوسری چیز پھنسا لی ہو

اہم نکات

  • بچوں میں کھانسی ایک عام علامت ہے .
  • زیادہ تر کھانسیاں زکام کے باعث ہوتی ہے اور ان کیلئے کسی علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔
  • 6 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے کھانسی اور زکام کی بغیر ڈاکٹری نسخے کی ادویات کا مشورہ نہیں دیا جاتا۔
  • کھانسی کے ساتھ منسلک دیگر علامتیں جیسے بخار، سانس لیتے وقت آوازیں نکلنا،کھانا ٹھیک طرح سے نہ کھانا، یا سانس بے حد تیز آنا، ان سے یہ اندازہ کیا جاتا ہے کہ آیا بچے کو طبی مدد درکار ہے۔
  • ایسی کھانسی جس میں بچے کی سانس کے ساتھ آوازیں نکل رہی ہوں (جیسے کہ خرخراہٹ) یا بخار ہو تو اس صورت میں فوری ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیئے۔
Last updated: اکتوبر 16 2009