آپکے بچے کے ڈاکٹر نے آنکھوں میں ڈالنے والنے قطرے دئے ھیں۔ یہ ایک دوا ھوتی ھے۔ اس صفحہ پر آپکو بتایا جائے گا کہ بچے کی آنکھوں میں کترے کسطرح دالنے ھیں
ڈاکٹر کے دفتر میں
ڈاکٹر کے دفتر میں جا کر ذیل کے اقدامات کریں
- ڈاکٹر کو مطلع کریں اگر آپکے بچے کوکسی دوا سے یا کسی اور چیز سے الرجی ہے
- آپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ بچہ کون کونسی دوائیں لے رھا ھے۔ ان میں ایسی ادویات بھی شامل ہیں جو کاونٹر سے اٹھائی جاتی ہیں۔
- ڈاکٹر سے دریافت کریں کہ آپ کے بچے کو آئی ڈراپس کی کیوں ضرورت ہے۔ نیز یہ بھی پوچھئے کہ اس دوا کےبرے اثرات یا ردعمل تو نیئں ھو گا
- ڈاکٹر سے دریافت کریں کہ کونسی آنکھ میں دوا کا استعمال کرنا ھے
- اگر آپکا بچھ کانٹکیٹ لینزاستعما ل کرتا ہے تو دریافت کریں کھ دوا سے پہلے اکر انھیں اتارنے کی ضرورت ہے
- جانے سے پہلے تسلی کر لیں کھ آپکا نسخھ درست ہے
فارمیسی میں
فارمیسی میں جا کر مندرجھ ذیل اقدامات کریں
- دوا ساز کو بتائیے اگر آپکے بچے کو کسی قسم کی دوائی سے الرجی ھے، یہ بھی بتائیے اگر دوا کے علاوہ کسی بھی اور چیز سے الرجی ھے
- آپنے دوا ساز سے سوال کیجئے کہ ان آنکھوں میں ڈالنے والوں قطروں سے کس قسم کے ذیلی اثرات اور ردعمل متوقع ھے
- یہ چیک کیجئے کہ آپ کو آنکھوں کےدرست قطرے مہیا کئے گئے ھیں
- یہ چیک کیجئے کہ قطروں والی بوتل کے اوپر کونسی تاریخ الانتہا دی گئی ھے۔ تاریخ الانتہا وہ تاریخ ھے جس کے بعد ادویات ضائع کر دی جاتی ھیں۔ اپنے دوا ساز سے دریافت کیجے کہ ایک بار بوتل کھلنے کے بعد دوا کا استعمال کب تک جاری رکھا جا سکتا ھے
- اگر آپکو یقین نہیں ھے کہ قطرے کس آنکھ کے لئے دئے گئے ھیں تو دوا ساز سے دریافت کیجئے۔
آئی ڈراپس ڈالنے کے لئے ضروری احتیاط
- آنکھوں میں قطرے ڈالتے وقت بچے کا قریب سے جائزہ لیجئے
- شروع کرنے سے پہلے اپنے ھاتھ دھو کر اچھی طرح سے خشک کر لیں
- تسلی کر لیں کہ آپ نے بلکل صیع آئی ڈراپس خریدے ھیں۔ اوپر لکھی ھوئی ھدایات کو اختیاط سے پڑھیں
- بوتل کو کھولتے وقت اس پراس دن کی تاریخ لکھ دیں۔ بوتل کو کھولنے کے ایک مہینہ بعد ان قطروں کو استعمال نہ کریں۔ جن آئی ڈراپس پر کرسٹل آ جائیں یا وہ رنگ بدل جائیں ان کو ھرگز استعمال نہ کریں
- تسلی کر لیں کہ آپ درست آنکھ میں ھی قطرے ڈال رھی ھیں
آنکھ میں قطرے کس طریقے سے ڈالنے ھیں؟
- ۔ دوائی کو مکس کرنے کے لئے بوتل کو اچھی طرح ھلائیں
- ۔ بوتل کی ٹوپی کو اتار کر صا ف ٹیشو پیپر پر رکھیں۔ اختیاط کریں کہ بوتل کی نوک بچے کی آنکھ سے یا آپ کی انگلی سے نہ ٹکرائے۔ آنکھ کے استعمال کے لئے ٹیشو کا الگ ڈبہ خریدیں
- .آگر آپکا بچہ بیٹھا ھے یا لیٹا ھوا ھے تو اس کا سر پیچھے کی طرف کرائیں ۔ تین سال کی عمر سے کم کے بچے کی آنکھ میں قطرے ڈالنے آسان ھیں کیوں کہ اسے تولئے یا کنمبل میں لپیٹ سکتے ھیں تا کہ وہ بازو نہ ھلا سکے
- ۔اپنے بچے کے ماتھے کو بائیں ھاتھ سے پکڑیں اور پھر انگوٹھے اور بڑی انگلی کی مدد سے آنکھ کا پپوٹہ کھولیں۔ اگر آپ دائیں بازو والی ھیں تو بچے کے دائیں طرف کھڑے ھونا ٹھیک رھے گا اگربائیں بازو والی ھیں تو بائیں طرف کھڑے ھو کر دائیں حاتھ سے آنکھ کھولنا اچھا رھے گا
- ۔ آب بوتل کو اپنے دوسرے ھاتھ کے انگوٹھے اور بڑی انگلی سے آنکھ کے اوپر لائیں
- ۔آپنی بڑی انگلی کو بوتل کے پیندے پر رکھین اس طرح قطرہ نکالنے میں آسانی ھو گی
- ۔ اسی ھاتھ کی چھوٹی انگلی کو استعمال کرتے ھوئے آنکھ کے نیچے والے پپوٹے کو بھی اسی طرح کھولیں کہ پاکٹ سی بن جائے
- ۔ اب جتنے ڈراپس بھی ڈاکٹر کی ھدایت کے مطابق آنکھ میں ڈالنے ھیں وہ پاکٹ کی طرح سے کھلی ھوئی آنکھ میں ڈال دیں
- ۔ اب آھستگی سے نچلے پپوٹے کو چھوڑ دیں۔ لیکن دوسرے ھاتھ سے ماتھے کو پکڑیے رکھیں
- ۔ اب آھستگی سے اوپری پپوٹے کو چھوڑ دیں۔ لیکن دوسرے ھاتھ سے ماتھے کو پکڑیے رکھیں
- . اب بچے کے ماتھے پر ھاتھ رکھےھوئے ، 5 سے 10 منٹ تک ،آنکھ کے اندرونی حصے کو ،جو کہ ناک کی طرف ھوتا ھے،ھلکا سا دبائیں تا کہ دوا آنسو کے ڈکٹ میں جانے سے بچ جائے اور آنکھ میں رہ کر اثر انداز ھو
- ۔ اگر آپکا بچہ ھدایات پر عمل کر سکتا ھے تو اس سے کہیں کہ اپنی آنکھیں آھستہ سے بند رکھے۔ اس سے دوا کو بہتر طریقے سے اثر کرنے کا موقع ملے گا۔ آنکھ کو سختی سے بند کرنے سے یا بار بار جھپکنے سے دوا کے باھر نکل جانے کا خطرہ ھے
- ۔ فالتو پانی کو صاف ٹیشو سے صاف کر دیں
- ۔ اب بچے کے ماتھے کو چھوڑ دیں
آنکھ میں آئی ڈراپس ڈالنے کے بعد
- بوتل کے اوپر ڈھکنا دوبارہ لگا دیں
- اپنے ھاتھ دوبارہ صابن اور پانی سے دھو کرخشک کر لیں
- آئی ڈراپس کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
- کچہ قطرے نظر کو دھندلا دیتے ہیں، ایسی صورت میں بچے کی حرکت پر نظر رکھیں
اگر مرھم بھی ھے تو اسے آئی ڈراپس کے بعداستعمال کریں
اگر ایک سے زیادہ طرح کے ڈراپس ڈالنے کو کہا گیا ھے تو پانچ سے دس سیکنڈ کے وقفے سے دوسری دوا استعمال کریں
اگر اسی آنکھ کے لئے مرھم بھی تجویز کی گئی ھے تو پانچ سے دس سیکنڈ کے وقفے سےا سے استعمال کریں۔ مرھم ھمیشہ بعد میں استمال کریں
مزید معلومات کے لئے اس سائٹ پر وزٹ کریں"آنکھوں میں ڈالنے والی مرھم اور ڈالنے کا طریقہ."
ڈاکٹر سے کب رابطھ کرنے کی ضرورت ہے
اکر بچے کی آنکہ میں کوئی ردعمل ھوا ھے تو آنکھ زیادہ خراب ھو جائے گی۔ جس ڈاکٹر نے یہ دوا لکھی تھی اس کوفٍورن کال کریں یا پیغام چھوڑ کہ ...
میرے بچے کا نام یہ ھے۔۔۔
ھمارا ٹیلی فون نمبر یہ ھے
اگر آپکا ڈاکٹر موجود نہیں ھے تو ھسپتال کو کال کرکے ڈیوٹی پر موجود آئی ڈاکٹر سے مشورہ لیں
اھم نکات
- ھمیشہ تسلی کر لیں کہ درست قطرے ھی درست آنکھ میں جا رھے ہیں
- ڈاکٹراور فارماسسٹ سے دریافت کریں کہ آپ کے بچے کو آئی ڈراپس کی کیوں ضرورت ہے۔ نیز یہ بھی پوچھئے کہ اس دوا کےبرے اثرات یا ردعمل تو نیئں ھو گا
- آئی ڈراپس کو مرھم سے پہلے استعمال کریں
- صفائی بہت ضروری ھے۔ آنکھ میں قطرے ڈالنے سے پہلے اور بعد میں ھاتھ دھونا نہ بھولیں۔ بوتل کی نوک کو کسی چیز سے نہ چھونے دیں، نہ ھی اپنے بچے کی آنکھ سے اور نہ اپنی انگلی یا کسی اور سطح سے چھونے دیں