ای ایس ڈی اورای ایس ایس بی ٹیسٹ کیا ہیں؟
ای ایس ڈی اورای ایس ایس بی ٹیسٹ ، ایکسریز اور کنٹراسٹ میڈیم کے ذریعے ہوتے ہیں تاکہ ڈاکٹروں کو یہ بتائے کہ آپ کے بچے کے نظام ہضم میں کیا ہو رہا ہے۔ کنٹراسٹ میڈیم ایک ما ئع ہے جو آپ کا بچہ پئے گا۔ یہ نظام ہضم کو ایکسرے کی تصاویر میں ظاہر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
- ای ایس ڈی، ایسوفیگس )غذا کی نالی( ، سٹومک) معدہ (، اور ڈیوڈینم )چھوٹی آنت کا شروع کا حصہ ( کا مخفف ہے۔ آپ کے جسم کے نظام ہضم کے یہ پہلے تین حصے ہیں۔ جب آپ کھاتے ہیں تو کھانا آپ کے کھانے کی نالی سے معدہ میں جاتا ہے اور پھر معدے سے باہر چھوٹی آنت کےشروع کے حصے میں۔ ای ایس ڈی ٹیسٹ ڈاکٹر کو یہ ظاہر کرتا ہے کہ جیسے جیسے آپ کا بچہ کھاتا اور پیتا ہے تو یہ تینوں جسم کے حصے کیسے کام کرتے ہیں۔
- ای ایس ایس بی ٹیسٹ ایسوفیگس )غذا کی نالی( ، سٹومک) معدہ (، اورسمال بول ) چھوٹی آنت ( کا مخفف ہے۔ سمال بول ) چھوٹی آنت ( آپ کے بدن کے نظام ہضم کا لمبا ترین حصہ ہے۔ ڈیوڈینم ،چھوٹی آنت کاپہلا حصہ ہے، اور دوسرے دو حصے ہیں جو جیجونم )چھوٹی آنت کا ایک حصہ( اور ایلیم ) چھوٹی آنت کا ایک حصہ ( کہلاتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ اسی طرح کا ہے جیسے ای ایس ڈی ماسوائے اس کے کہ یہ ڈاکٹر کو بتاتا ہے کہ بچے کے نظام ہضم کے علاوہ ساتھ ساتھ اور کیا ہو رہا ہے۔
ای ایس ڈی اورای ایس ایس بی ٹیسٹ عام طور پر ہسپتال میں کئے جاتے ہیں
ہسپتال میں یہ ٹیسٹ عموماً محکمہ ڈائیا گناسٹک امیجنگ کے،معدہ وآنت اور پیشاب والی جگہ کے گیسٹروانٹیس ٹینل اور جینی ٹورینری (GI/GU) حلقے میں کیے جاتے ہیں۔
- ای ایس ڈی ٹیسٹ عام طور پرقریباً 30 منٹ لیتا ہے۔ تاہم آپ محکمہ میں 45 منٹ سے 60 منٹ تک ہو سکتے ہیں تا کہ ریڈیو لوجسٹ ایکسرے کے خاکے تیارکرے، ترتیب دے اور چیک کرے۔
- ای ایس ایس بی ٹیسٹ 3 سے 6 گھنٹے لے سکتا ہے۔ یہ آپ کے بچے کے نظام ہضم پر منحصر ہے۔
ٹیسٹ سے پہلےآپ کے بچے کو کھانا اور پینا بند کرنا ہوگا۔
2 سال یا اُس سے کم عمر کے بچوں کوٹیسٹ سے 4 گھنٹے پہلے کچھ بھی کھانا پینا نہیں چاہئے۔
2 سال زائد عمر کے بچوں کوٹیسٹ سے پہلے کی رات کو آدھی رات کے بعد کچھ بھی کھانا پینا نہیں چاہئے۔
ٹیسٹ میں تین لوگ شامل ہوں گے
ایک ڈاکٹر، ایک ایکسرے ٹیکنالوجسٹ، اور ایک نرس ٹیسٹ کے کرنے، بچے کی نگہداشت اوریہ بتانے کے لئےکہ ٹیسٹ کے دوران کیا ہورہا ہے معاون ہوں گے۔
- ڈاکٹر ریڈیالوجسٹ ہے جو ایکسرے کے طریق عمل اور اس کے نتائج کی ترجمانی کرنے ) پڑھنے( میں مہارت رکھتا ہے۔
- ایکسرے ٹیکنالوجسٹ، ڈاکٹر کی آلے کو چلانے میں مدد دے گا۔
- نرس آپ کے بچے کے ٹیسٹ کے دورانیے میں مدد دیں گے۔
اپنے بچے کو ٹیسٹ کے بارے میں بتانا
اس معلومات کو غور سے پڑھنے میں وقت لیں۔ ایسے الفاظ میں ٹیسٹ کی وضاحت کریں جو آپ کا بچہ سمجھتا ہے۔ وہ الفاظ استعمال کریں جو آپ کا خاندان یہ واضح کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے کہ آپ کا جسم کیسے کام کرتا ہے۔ ایسے بچے جو یہ جانتے ہیں کہ انھیں کیا توقع رکھنی چاہئے وہ کم بے چین ہوتے ہیں۔ جب آپ کا بچہ پوری طرح تعاون کرتا ہے توٹیسٹ آسان اور تیز تر ہوتا ہے۔
چھوٹے بچے اپنے ساتھ ٹیسٹ کے دوران کچھ آرام دہ چیز پکڑنے کے لئے لا سکتے ہیں۔ آپ کا بچہ گھر سے روئی بھرا کھلونا یا کمبل لا سکتا ہے۔
ٹیسٹ کے دوران والدین میں سے ایک بچے کے ساتھ ہر وقت ہو سکتا ہے۔اگر آپ حمل سے ہیں تو جب آپ کے بچے کا ایکسرے ہو، آپ لازماً کمرہ چھوڑ دیں۔
ٹیسٹ کے دوران
محکمہ ڈائیا گناسٹک امیجنگ جی آئی/جی یو حلقے میں پہنچنے کے بعد آپ کے بچے کوکپڑے تبدیل کرنے کے فراہم کردہ کمرے میں جاکر ہسپتال کا گاؤن پہننے کی ضرورت ہو گی۔ ایکسرے ٹیکنالوجسٹ یا نرس آپ کو انتظار گاہ میں خوش آمدید اور آپ کو ایکسرے کے کمرے میں آنے کو کہیں گے۔ عام طور پر والدین میں سے ایک بچے کے ساتھ ایکسرے کے کمرے میں جا سکے گا۔
ایکسرے کے کمرے میں
کمرے میں ایکسرے کے میز ہوتی ہے، ایک بڑا کیمرہ جو ایکسرے کی تصاویر لیتا ہے، اور ایک ٹیلیویژن مانیٹر۔ آپ کا بچہ ٹیلیویژن کیمرے کے نیچے میز پر لیٹے گا۔
آپ کے بچے کو "بیریم " شربت پینے کے لئے دیا جائے گا۔ بیریم ایک گاڑھی سفید رطوبت ہے جو خوراک کی نالی، معدہ، اور چھوٹی آنت کے سرے کے اندر تہہ چڑھائے گی۔ یہ تہہ "کنٹراسٹ" کرتا ہے تاکہ نظام ہضم کے یہ حصے ایکسرے پر دیکھے جا سکیں۔ اس لئے اس مشروب کو کنٹراسٹ میڈیم کہتے ہیں۔ یہ مشروب ذائقے دار ہو سکتا ہے اور آپ کا بچہ سات ذائقوں میں سے ایک حاصل کر سکتا ہے۔ کچھ بچوں کو بیریم شربت پینے میں تکلیف ہوتی ہے کیوں کہ یہ اُنہیں ذائقے میں اچھا نہیں لگتا، یہ اُن کو لیٹے ہوئے یا دونوں صورتوں میں پینے میں مشکل ہو سکتی ہے۔
جب آپ کا بچہ بیریم پی رہا ہو گا تو ڈاکٹر ٹیلیویژن کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے بیریم کو دیکھ رہا ہو گا۔ ایکسرے کی تصاویر پینے سے پہلے اور بعد میں بھی لی جائیں گی۔
اگرچہ کیمرہ جیسے جیسے ایکسرے لیتا ہے تو بیپنگ کی آواز دیتا ہے، یہ آپ کے بچے کو نہیں چھوتا۔ ایکسرے کوئی تکلیف نہیں دیتا۔
َٹیسٹ کے دوران ڈاکٹر آپ کے بچے کو مختلف حالتوں میں رکھے گا تاکہ وہ بہترین طریق پر یہ دیکھ سکے کہ بچے کو پیتے ہوئے بیریم کو کیا ہو رہا ہے۔ ایک دفعہ جب آپ کا بچہ مشروب پی لے گا اور ڈاکٹر نے ایکسرے لینے کا کام ختم کر لیا ہوگا تو ٹیکنالوجسٹ یا نرس آپ کے بچے کو میز سے اُتارنے میں مدد کریں گے۔
ٹیسٹ کے بعد
ای ایس ایس بی
آپ اور آپ کے بچے کو انتظار گاہ کی طرف بھیج دیا جائے گا۔ ہر 30 منٹ کے بعد مزید ایکسرے لئے جائیں گے جب تک کہ بیریم چھوٹی آنت کے آخر میں نظر آنے لگے۔
ای ایس ڈی
ٹیکنالوجسٹ یا نرس آپ کو انتظار گاہ میں کپڑے بدلنے والے کمرے کی طرف رہنمائی کریں گے۔ آپ اپنے بچے کو اس میں کپڑے بدلوا سکتے ہیں۔ آپ کو پھر انتظار کرنا ہوگا جب تک کہ ڈاکٹر ایکسریز کو ترتیب عمل دے اور چیک کرے۔
استقبالیے پر موجود اسٹاف یا ٹیکنالوجسٹ آپ کو بتائے گا کہ آپ کب جا سکتے ہیں۔
بیرونی مریض ہسپتال میں اپنی دوسری تقرری پر یا گھر جا سکیں گے۔ ریڈیولوجسٹ ای ایس ڈی/ ای ایس ایس بی معلوماتی نتائج کا جائزہ لے گا اور اس کی رپورٹ آپ کے ڈاکٹر کو بھیجی جائے گی۔ آپ کا ڈاکٹر آئندہ پیروی والی ملاقات میں اس کے نتائج کے بارے میں آپ سے گفتگو کرے گا۔
ٹیسٹ کے بعد میں پیدا شدہ اثرات
بیریم مشروب پینے کی وجہ سے آپ کے بچے کا پاخانہ آئندہ چند بار جب وہ پاخانے جائیں گے تو قدرے سفید نظر آ سکتا ہے۔ یہ حسب معمول ہے۔ اگلے دن یا اسی طرح بہت زیادہ پانی پینے سے بیریم آسانی سے گذر جائے گا۔
کلیدی نکات
- ای ایس ڈی اورای ایس ایس بی ٹیسٹ ہیں جوایکسریز اور کنٹراسٹ میڈیم کو استعمال کرتے ہیں تاکہ نظام ہضم کے حصوں کو دیکھیں۔
- ای ایس ڈی ایک گھنٹے کا ہوتا ہے۔ ای ایس ایس بی تین سے چھ گھنٹے کا ہو سکتاہے۔
- ٹیسٹ سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور یہ آپ کے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔
- ٹیسٹ کے بعد آپ کے بچے کا پاخانہ آئندہ کچھ دنوں تک قدرے سفیدہوسکتا ہے۔
- ٹیسٹ کے بعد آپ کے بچے کوپہلے کچھ دنوں تک بہت زیادہ پانی پینا چاہئے۔