اس کتابچے میں اُن ماؤں کے لئے تجاویز ہیں جوہسپتال میں داخل اپنے بچے کے لئے اپنا دودھ نکال کرجمع کرتی ہیں۔
اپنے پستان سے دودھ نکالنے کا کیا مطلب ہے ؟
پستان سے دودھ نکالنا یا پمپ کرنا ،اپنے پستان سے ہاتھ یا پستان کے پمپ کے ذریعہ دودھ کا نکالنا ہے۔ آپ اپنے بچے کے لئے اپنا دودھ پھر جمع کر سکتے ہیں۔
مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک یا زائد اسباب کی خاطر آپ کو اپنے پستان کا دودھ نکالنے کی ضرورت ہوسکتی ہے:
- جب بچہ آپ کا دودھ نہ پی سکتا ہو تو دودھ کی رسد کو بڑھانے اور برقرار رکھنے کے لئے۔
- اپنے دودھ کی رسد کو بڑھانے کے لئے۔
- آپ کے بچے کو آپ کے پستان کے گرد گول رنگدار جگہ جسے اری ۔ اوہ ۔ لا(ar-ee-OH-la) کہتے ہیں، کے ساتھ چپکنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ آپ کی نپلز چپٹی ہوں گی یا اندر کی جانب مُڑی ہوئی۔ بےبی کو پستان کے ساتھ چپکانے سے پہلے چند منٹ دودھ کا نکالنا نپلز کو مزید باہر نکلنے میں مدد دے گا۔
- آپ کے پستان درد کرتے ہیں کیوں کہ وہ سخت اور آرام دہ نہیں ہیں۔ اسے انگورجمنٹ کہتے ہیں۔ دودھ کو اتارنا تاکہ انگورجمنٹ کی شدت کو کم کیا جائے جو اری ۔ اوہ ۔ لا(ar-ee-OH-la) کو ملائم کرکے بچے کے لئے پستان سے چمٹنے میں آسانی پیدا کرے۔
آپ کا جسم دودھ کیسے بناتا ہے ؟
دودھ بنانے کے لئے دو ہارمونز اہم ہیں۔ ان ہارمونز کو پرولیکٹن اور اوکسیٹوسن کہتے ہیں۔ پرولیکٹن وہ ہارمون ہیں جو دودھ بناتے ہیں۔ آپ کے بدن میں جتنی زیادہ پرولیکٹن ہوگی اُتنا ہی زیادہ دودھ آپ بنائیں گی۔ آپ کا جسم زیادہ پرولیکٹن بنائے گا :
- اگر آپ اپنے پستان کا دودھ اکثر نکالتی ہیں۔
- اگر آپ اپنے بچے کو اکثر دودھ پلاتی ہیں۔
اوکسیٹوسن وہ ہارمون ہے جو آپ کے پستان سے دودھ باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ اوکسیٹوسن آپ کے پستان کے خلیوں کے گرد مسلز کو کستا ہے جو دودھ بناتے ہیں تاکہ دودھ اتر کر باہر آئے۔ پستان سے دودھ اتارنے کا یہ عمل لیٹ- ڈاون ) اتارنا( کہلاتا ہے۔
دودھ اتارنے کے دوران یہ باتیں ہو سکتی ہیں:
- آپ کے پستانوں میں جھرجھری/ بے چینی ہو سکتی ہے۔
- اگر آپ دودھ نہیں نکالتیں یا بچے کو دودھ پلانے والے پمپ کو استعمال نہیں کر رہی ہیں تو نپلز سے دودھ لیک یا ٹپک سکتا ہے
- آپ اپنے یو ٹرس یا رحم میں اکڑن یا سکڑاؤ محسوس کر سکتی ہیں.
لیٹ- ڈاون ) اتارنا( کا عمل ان علامات کو دیکھے یا محسوس کئے بغیر بھی واقع ہو سکتا ہے۔
کچھ احساسات آپ کے بدن میں اوکسیٹوسن کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ یہ محسوس کر سکتی ہیں کہ آپ بہت زیادہ دودھ نہیں اُتار رہی ہیں اگر آپ :
- پریشان ہیں
- تھکی ہیں
- درد میں ہیں
- ذہنی دباؤ کا شکار ہیں
- بھوکی ہیں
یہ باتیں آپ کے دودھ کی رسد کو عارضی طور پر دبا سکتی ہیں، لیکن جب تک کہ آپ اپنے دودھ کو نکالنا جاری رکھتی ہیں، آپ کے دودھ کی رسد بڑھے گی جیسے جیسے آپ کا بچہ صحتیاب ہو گا۔
میں کب دودھ نکالنا شروع کروں ؟
آپ کو دودھ بچے کی پیدائش کے دن سے ہی نکالنا شروع کر دینا چاہئے یا جوں ہی آپ طبّی لحاظ سے اس قابل ہو جائیں۔
میں کس قسم کا پمپ استعمال کروں ؟
ہسپتال کے معیار کے مطابق دوہرے برقی پمپ کی تجویز کی جاتی ہے تاکہ ایسے بچے جنہیں پستان سے دودھ نہیں پلایا جا سکتا ان کے لئے دودھ کی رسد قائم اور برقرار رہے۔ یہ برقی پمپ آپ کو دونوں پستانوں سے بہ یک وقت دودھ اُتارنے میں مدد دیتے ہیں۔
اُن کے انجذاب اور دور اس طرح بہترین طریق سے سیٹ کئے ہیں کہ پستان نپلز میں درد کئے بغیر دودھ پیدا کریں۔ چکر، نپل کا پمپ کےاندر اور باہر کی طرف اتنی بار حرکت کرنے کا عمل ہے جتنی بار بچہ اُسے چوستا اور نگلتا ہے۔
یہ پمپ اور جراثیم سے پاک پمپ کی کٹیں بیشتر ہسپتال میں موجود ہیں جو شیر خوار بچوں کی نگہداشت کرتے ہیں۔ اپنے نرس یا ماہر سے پوچھیں۔ بہت سے ہسپتال پستان سے دودھ اُتارنے کے لئے ضروری آلات کرایہ پر دیتے اور/یا فروخت کرتے ہیں۔ نئی جراثیم سے پاک پمپ کی کٹیں ہر دفعہ اُتارنے کے لئے ضروری ہوتی ہیں جن کا اندراج اور دودھ اُتارنے کے بعد واپس کرنا ضروری ہوتا ہے تا کہ اُنہیں صحیح طور پر جراثیم سے پاک کیا جائے۔
کیا میری ہیلتھ انشورنس کے منصوبہ میں ہسپتال کے معیار کے پمپ کو کرایہ پر لینا یا خریدنا شامل ہے ؟
کچھ نجی طبّی انشورنس کے منصوبے پستان کے پمپ کو کرایہ پر لینے یا خریدنے کی قیمت ادا کریں گے۔ اپنے بچے کے نرس سے پوچھیں کہ وہ آپ کو اپنی انشورنس کمپنی کے لئےخط دے۔
کیا آپ اپنےایک پستان سے اور پھر دوسرے پستان سے دودھ نکالیں یا بہ یک وقت دونوں پستانوں سے ؟
یہ مناسب ہوگا کہ دونوں پستان سے بہ یک وقت دودھ اُتاریں۔ اسے دوہرا پمپ کرنا کہتے ہیں۔ دوہرا پمپ کرنا آپ کے وقت کو بچاتا اور زیادہ دودھ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ دوہرے پمپ کرنے سے آپ کے جسم میں پرولیکٹن کی مقدارتیزی سے اوپر اور اونچی جاتی ہے۔ دوہرے پمپ کرنے کے لئے آپ کو دو پمپ کٹوں کی ضرورت ہوگی جو دونوں نلکیوں کے ساتھ پمپ میں جڑے ہوں گے۔
اگر آپ دوہرے پمپ سے آرامدہ نہیں ہیں تو اپ ایک وقت میں ایک پستان کو پمپ کر سکتی ہیں۔ یہ واحد پمپنگ کہلاتا ہے۔ آپ کو ایک پمپ کٹ جو ایک نلکی کے ساتھ جڑا ہوگا اس کی ضرورت ہوگی۔ پمپ سے ایک ٹیوب ہٹا دیں اور باقی کے سوراخ کو سفید پلگ سے بند کر دیں۔ اگر آپ پمپ کے دوران اچھی طرح کا انجذاب محسوس نہ کریں تو اپنی نرس سے بات کریں۔
ہر بار پمپ کے وقت میں کتنی دیر تک پمپ کروں ؟
10 تا 15 منٹ تک پمپ کریں جب آپ دوہرا پمپ کر رہی ہوں۔ 15 منٹ تک اس وقت پمپ کریں جب آپ واحد پمپ کر رہی ہوں۔ اگر آپ کو مزید دودھ آ رہا ہے تو آپ دیر تک پمپ کر سکتی ہیں خصوصاً جیسے جیسے آپ کا دودھ اُترتا ہے۔
کتنی دفعہ مجھے پمپ کرنا چاہئے ؟
00۔6 بجے صبح سے لیکر آدھی رات گئے تک ہر 2 تا 3 گھنٹے بعد، 24 گھنٹوں میں کل 7 تا 8 مرتبہ پمپ کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کا جسم رات کو زیادہ پرولیکٹن بناتا ہے۔ اگر آپ رات کو جاگ رہی ہیں تو پمپ کریں۔ رات کو سونے کا لمبا ترین دورانیہ 6 گھنٹے کا ہے۔ اگر آپ 6 گھنٹے سے زیادہ سوتی ہیں، تو 2 تا 3 دن کے اندر آپ کا جسم دودھ کی پیداوار کم کرنا شروع کر سکتا ہے۔
کیا میں اُس وقت دودھ پمپ کرسکتی ہوں جب میں پستانوں کو بھرا محسوس کروں ؟
" اگر میں اُس وقت تک انتظار کروں جب تک کہ میرے پستان بھرے ہوئے محسوس ہوں تو میں زیادہ دودھ حاصل کر سکتی ہوں۔ میں ایسا کیوں نہ کرتی رہوں ؟" یہ ایک عام سا سوال ہے۔ یہ بات درست ہے کہ اگر آپ پمپ کے وقتوں میں زیادہ دیر تک انتظار کرتی ہیں تو شروع میں آپ زیادہ دودھ حاصل کریں گی۔ تاہم پمپ کرنے کے اوقات میں تاخیر اور پستان کو جوش نہیں دلاتے تو یہ بات آپ کے جسم کو پیغام دیتی ہے کہ آپ کو پستان کا دودھ مہیا کرنے کی ضرورت نہیں۔ تب پستان کے دودھ کی پیداوارکی کمی کا طریق عمل شروع ہو جاتا ہے۔ دودھ کی پیداوار جاری رکھنے کے لئے، ہر 2 تا 3 گھنٹے بعد پمپ کریں اور 24 گھنٹوں میں پمپ کرنے کا دورانیے میں 6 گھنٹوں سے زائد کا وقفہ نہ کریں۔
آپ کے پستانوں سے دودھ نکالنے میں آسانی کے طریق
قبل اس کے کہ آپ دودھ پمپ استعمال کریں:
- اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی یا بغیر پانی جراثیم کش دوا جو پمپ کے کمرے میں موجود ہے اُس سے صاف کریں۔
- اپنی نپلز کو جراثیم سے پاک پانی سے دھوئیں۔
- خاموش اور مخصوص جگہ میں پمپ کریں۔
- اپنے پاؤں چپٹی سطح پر سیدھے کرکے آرام سے بیٹھیں۔ تھوڑا سا آگے جھکیں اور اپنی کمر کے پیچھے تکیہ رکھیں۔ آگے جھکنا، دودھ کے نپلز کی طرف بہاؤ کومزید آسان بناتا ہے۔
دودھ اُتارنے میں مدد دینا :
- آپ اپنے پستانوں پر گرم دھلے کپڑے رکھ سکتی ہیں۔ یہ آپ کے پستانوں میں خون کے بہاؤ کو مزید بڑھائے گا جو دودھ اُتارنے میں مدد دیتا ہے۔
- پورے پستان کو ملائمت سے دبائیں۔ اپنی انگلیوں کے پپوٹوں سے اپنے سینے کو دائرے کی صورت سہلائیں۔ پستان کے کنارے سے شروع کریں اور نپل کی طرف حرکت کریں۔
- اپنے انگلیوں کے پپوٹوں سے پورے پستان کوآہستہ سے دھکیلیں۔ پھر پستان کے کنارے سے شروع کریں اور نپلز کی طرف حرکت کریں۔
- اپنے پستانوں کو آگے جھکائیں اور ہلائیں۔ یہ دودھ کو نپلز کی طرف نیچے بہنے میں مدد کرتا ہے۔
- اگر آپ کا دودھ آسانی سے بہتا ہے اور آپ کے پاس دودھ کی مقدار اچھی ہے تو آپ کو پہلے گرم دھلے کپڑے لگانے یا پستانوں کو دبانے کی ضرورت نہیں۔
اپنے پستانوں کو پمپ کرنا
- جس قدر ممکن ہو پستان کی کٹ کو جراثیم سے پاک کرتے ہوئے جمع کریں۔ اس بات کا یقین کریں کہ پہلی مرتبہ آپ کو کوئی ایسا کر کے دکھاتا ہے۔
- پمپ پر لگی کون نما قیف /روشندان کوپستان کے او پر نپل کو درمیان میں کریں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ پمپ مشین کو چلانے سے پہلے انجذاب کی سیٹنگ کم سے کم پر ہو۔ انجذاب کی سیٹنگ آہستہ آہستہ بڑھائیں تا کہ نپل کو بغیر تکلیف اندر اور باہر حرکت کرے۔ پمپ کو زیادہ سے زیادہ سیٹنگ پر رکھنے کی تجویز کی جاتی ہے تا کہ اپنے دودھ کی رسد کو بڑھایا اور برقرار رکھا جائے۔
- یہ اہم بات ہے کہ آپ پمپ کو ایسے انجذاب کی سطح پر رکھیں جو آپ کو تکلیف نہ دے۔ اگر دودھ پمپ کرناآپ کو تکلیف دیتا ہے، تو انجذاب کو کم از کم کی سیٹنگ پر رکھیں اور بجلی کا بٹن بند کر دیں۔ قیف کے نیچے اُنگلی رکھیں تاکہ انجذاب کو جانے دیں اور پستان کو پمپ کٹ سے نکالیں۔ اسے ہموار کریں تاکہ نپل قیف کے درمیان میں ہو۔ پمپ کو چلائیں اور انجذاب کی سیٹنگ کو بڑھاتے جائیں جب تک کہ آپ کو یہ آرام دہ محسوس ہو۔
جب آپ پمپ کر رہے ہوں
- کوشش کریں کہ جب آپ اپنا دودھ پمپ کر رہی ہوں تو اپنے پستان یا پمپ کی طرف نہ دیکھیں۔ اس کی بجائے اپنے بچے کے بارے میں سوچیں۔
- اس بارے میں نہ سوچیں کہ ہربار جب آپ اپنا دودھ اُتارتی ہیں تو آپ کتنا دودھ اُتارتی ہیں۔ مقدار ہمیشہ ایک جتنی نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پرصبح کے وقت جب آپ آرام کررہی ہوتی ہیں اس وقت آپ کا دودھ زیادہ ہو سکتا ہے۔ بہت سی خواتین ایک پستان سے دوسرے پستان کی نسبت زیادہ دودھ پمپ کرتی ہیں۔
پمپ سےدودھ نکالنا بند کرنا
- انجذاب کی سیٹنگ کو کم از کم پر کریں اور پمپ کو بند کر دیں۔ انجذاب کوچھڑانے کے لئے اپنی انگلی ڈالیں۔ پستان کی پمپ کٹ کو پستان سے ہٹا دیں۔
- پستان کا کچھ دودھ ملائمت سے نپل اوررنگ دار دائرے پر لگائیں۔ نپل کو ہوا میں خشک ہونے دیں۔
- آپ کو جراثیم سے پاک جو دودھ کی بوتل مہیا کی گئی ہے اُس میں دودھ رکھیں۔
- بوتل کے اوپر ایک انچ کا فاصلہ چھوڑنا نہ بھولیں تاکہ دودھ کومنجمد ہوتے وقت پھیلنے میں معاون ہو۔
- مہیا شدہ کمپیوٹر لیبل سے اپنے پستان کے دودھ پر لیبل لگائیں اوربوتل پر دودھ پمپ کرنے کا وقت اور تاریخ لکھیں۔
- آپ کے یونٹ پر جو جگہ ظاہر کی گئی ہے دودھ کو وہاں رکھیں۔
پمپ لاگ کیا ہے ؟
یہ ایک کاغذ ہےجو ایک مدت کے دوران ریکارڈ کرتا ہے کہ 24 گھنٹوں میں آپ کس قدر دودھ بناتی ہیں۔ ہر بار جب آپ اپنے پستانوں کو پمپ کرتی ہیں تو جس گھنٹے کے دوران جتنی مقدار نکلتی ہے اُسے تحریر کریں۔ ہر 24 گھنٹے میں جو دودھ پمپ کریں اُس میں اُسے شمار کریں۔ اس طرح 24 گھنٹے کا ریکارڈ رکھنے سے آپ اپنے دودھ کی مقدار میں اضافہ یا کمی کو جانچ سکیں گی۔ اگر آپ کے دودھ کی مقدار میں کمی ہوجائے تو مدد کے لئے کہیں۔
ڈاون لوڈ کریں۔ پمپ کرنے کا گوشوارہ یہاں
مجھے کس قدر دودھ پمپ کرنے کی توقع کرنی چاہئے ؟
پہلے چند دنوں میں ایک پمپنگ کے وقت میں بیشتر خواتین صرف چند قطروں سے لے کر چند چائے کے چمچ اپنا دودھ اُتار سکتی ہیں۔ اس بات سے پریشان نہ ہوں کہ آپ پہلے چند دنوں میں کچھ بھی دودھ نہیں اُتار پاتیں لیکن دن میں7 سے 8 دفعہ دودھ کو پمپ کرنا جاری رکھیں تاکہ آپ کے پستان میں تحریک پیدا ہو۔
عموماً پستان کے دودھ کی مقدار بچے کی پیدائش کے 2 سے 4 دنوں کے بعد بڑھتی ہے۔ آپ کو چا ہئے کہ باقاعدہ پستانوں کو تحریک کرتی رہیں تاکہ پستان دودھ بناتے رہیں۔ جب آپ کا بےبی 7 دن کا ہوجائے تو آپ کو 24 گھنٹوں میں 350 سی سی ) قریباً 12 اونس( دودھ بنانا چاہئے اور جب آپ کا بےبی 10 دن کا ہو جائے تو 24 گھنٹوں میں 500 سی سی ) قریباً 17 اونس(دودھ بنانا چاہئے۔ تب 6 ماہ میں پستان کا دودھ 24 گھنٹوں میں قریباً 800 سی سی تک بڑھنا جاری رہتا ہے۔
اگر آپ اس مقدار میں دودھ پمپ کرنے کے قابل نہیں تو اپنے نرس، ڈاکٹر، یا دودھ کے مشیر سے اپنے دودھ کی رسد کو بڑھانے کے بارے میں بات کریں۔ یاد رکھیں کہ دودھ کی خواہ کتنی بھی مقدار ہو، وہ آپ کے بچے کے لئے فائدہ بخش ہے۔
پاور پمپ کے ذریعے دودھ نکالنا کیا ہے ؟
جب آپ اپنے بچے کے قریب ہوتی ہیں اور اپنی بےبی کو اُٹھاتی ہیں، تو وہ ہارمونز پستان کے دودھ کو بڑھاتے ہیں۔ بہت سی مائیں تب زیادہ دودھ پمپ کر سکتی ہیں۔ اس کے کرنے کے مختلف طریق ہیں۔
- کنگرو طرز نگہداشت اپنے بچے کو جلد کے مقابل ، صرف ڈائیپر کے ساتھ پہناوا، اپنے پستانوں کے درمیان سیدھا اٹھائے ہوئے ہونا ہے۔
- اپنے بچے کو اپنے بازؤں میں اٹھانا۔
- جراثیم کش بکس میں اپنے بچے کو چھونا۔
- اپنے بچے کے ایک طرف بیٹھنا اور اُس کی طرف دیکھنا۔
اپنے بچے کے پاس قریباً 20 منَٹ ہونے کے بعد جائیں اور دودھ کو پمپ کریں۔ جب آپ اپنے بچے کے ساتھ ہسپتال میں ہوں تو ہر 1 سے 2 گھنٹے تک ایسا کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بچے سے الگ ہو کر پمپ کر رہی ہیں تو ایسی چیزیں اپنے پاس رکھیں جو آپ کے بچے کی یاد دلاتی ہوں جیسے کہ تصویر، سونے کا بستر یا بچے کا کمبل جو آپ کے کندھوں پر پڑا ہو۔
اپنے ہسپتال میں داخل بےبی کے لئےگھر پر اپنا دودھ پمپ کرنا
میں اپنے پستان کے پمپ کٹ کی گھرمیں کیسے دیکھ بھال کروں؟
اگر آپ اپنے ہسپتال میں داخل بچے کے لئے گھر پر پمپ سے دودھ نکال رہی ہیں تو پمپ کٹ کے تمام پرزوں کو گرم صابن والے پانی سے دھوئیں، خوب کھنگالیں اور ہر دفعہ دودھ نکالنے کے بعد صاف تولیے پر خشک ہونے کے لئے رکھیں۔ صاف تولیے سے ڈھانپ دیں۔ دن میں ایک مرتبہ پمپ کے تمام پرزوں کو ساخت کنندہ کی ہدایات کے مطابق، جراثیم سے پاک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
میں اپنے پستان کا دودھ ہسپتال کیسے لے کر جاؤں ؟
اپنے پستان کا دودھ کولر میں ہسپتال لائیں۔ اگر دودھ کو فرج میں رکھا گیا ہے تو کولر میں برف کی ڈلیاں ملا لیں تاکہ پستان کے دودھ کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔
اگر دودھ کو منجمد کیا ہے اور فرج کی پیکنگ کے ساتھ کولر میں رکھا ہے۔ اگر پستان کا دودھ منجمد کیا ہے تو کولر میں برف کی ڈلیاں نہ ملائیں اس لئے کہ وہ پستان کے دودھ کو جلد پگھلا دیں گی۔
میں پستان کا دودھ کتنی دیر تک فرج یا منجمد کرکے رکھ سکتی ہوں ؟ میں پستان کا دودھ اپنے پلنگ کے ایک طرف کتنی دیر تک رکھ سکتی ہوں ؟
گھر پر رہنے والے صحت مند بچوں کو دی جانے والی تجاویز کی بہ نسبت یہ ہدایات زیادہ سخت ہیں۔ ہم آپ کے بچے کے ہسپتال میں ہونے کی وجہ سے زیادہ ہوشیار ہیں۔
پستان کے دودھ کو جمع کرنا
کہاں | کب تک |
---|---|
ریفریجریٹر میں | 2 دن |
فرج کے منجمد کرنے والے خانے میں جن کا ایک دروازہ ہو | 2 ہفتے |
فرج کے منجمد کرنے والے خانے میں جس کے دو دروازہ ہوں | 3 ماہ |
گہرے فریز یا فریزر بکس میں | 6 ماہ یا زائد |
- ہسپتال سے مہیا کی گئی جراثیم سے پاک بوتلوں میں پستان کا دودھ جمع کریں۔
- سک کڈز ہسپتال میں پستان کے دودھ کو پلاسٹک کے تھیلوں یا شیشے کی بوتلوں میں جمع نہیں کیا جا سکتا۔
- اگر آپ پستان کا دودھ اُسی وقت استعمال نہیں کر رہیں تو اُسے پمپ کرنے کے فوراً بعد ریفریجریٹر یا فریزر میں رکھ دیں۔
- 48 گھنٹے کے اندراندر وہ پستان کا دودھ استعمال کریں جو آپ نے اُتار کر ریفریجریٹر میں رکھا ہے۔ اگر اُسے 48 گھنٹوں سے زائد ہو گئے ہوں تو اُسے ضائع کر دیں۔
- منجمد دودھ استعمال کریں جو 24 گھنٹوں میں پگھلنا شروع ہوا ہو۔ اگر اُسے 24 گھنٹوں سے زائد ہو گئے ہوں تو اُسے ضائع کردیں۔
- اگر آپ اپنے پستان کا دودھ منجمد کرنا چاہتی ہیں تو اسے پمپ سے نکالنے کے 24 گھنٹے کے اندر منجمد کرلیں۔
- پستان کا دودھ گرم کرنے کے بعد آپ ایک گھنٹے تک اپنے پلنگ کے ایک طرف رکھ سکتی ہیں۔
- پستان کے ایسے دودھ کو منجمد نہ کریں جو ایک بار پہلے منجمد کیا گیا ہو اور پھر پگھلا ہو۔
- اپنے پستان کے دودھ کو کبھی بھی مائیکرویو اوون میں گرم نہ کریں کیوں کہ اس کے گرم حصے بن کر بچے کا منہ جلا سکتے ہیں۔
ہاتھ سے دودھ اُتارنا کیا ہے ؟
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ہاتھ سے اپنے پستان سے دودھ نکال رہی ہیں۔ اگر آپ یہ طریق جاننا چاہتی ہیں تو اپنے نرس سے معلوم کریں تا کہ وہ دودھ کے مشیر کو کال کرے۔
دستی پمپ کب استعمال کئے جاتے ہیں۔
دستی پمپ اس وقت جب آپ کا بےبی اچھی طرح پستان سے دودھ پی رہا ہو تو کسی موقع پر دودھ پمپ کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔ وہ بجلی پر نہیں چلتے۔
کلیدی نکات
- پستان سے دودھ نکالنے کا یہ مقصد ہے کہ آپ اپنے پستان سے اپنے ہاتھ سے دودھ نکال رہی ہیں۔
- ہسپتال کے معیار کے مطابق دوہرے برقی پمپ کی تجویز کی جاتی ہے تاکہ ایسے بچے جنہیں پستان سے دودھ نہیں پلایا جا سکتا ان کے لئے دودھ کی رسد قائم اور برقرار رہے۔
- آپ کے بچے کے لئے پستان کا دودھ ریفریجریٹر میں یا منجمد کر کے رکھا جا سکتا ہے۔