قے ہونا کیا ہے ؟
قے ہونا وہ عمل ہے جب معدے میں بہت مضبوط سکڑاؤ واقع ہوتا ہے، جو معدے کے اندر مادے کو نگلنے والی نلکی ) ایسو فیگس( کے طرف واپس دھکیلتا ہے اورمنہ یا ناک کے ذریعے باہر پھینکتا ہے۔ اس کے بہت سے اسباب ہو سکتے ہیں لیکن یہ کسی معمولی بیماری سے ہوتا ہے جو خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔
قے ہونا ایسا نہیں ہے جیسے کوئی چیز اُگلنا، تھوکنا، یا اُلٹا بہاؤ جو کہ کھانے یا پینے کی معمولی مقدارکا بغیرکسی کوشش کھانا چبانے والی نلکی کی طرف واپس بہاؤ ہو اور پھر منہ کے اندر۔ چھوٹے بچوں میں اُگلنا بہت عام ہے، عام طور پراس کا نقصان نہیں ہوتا اور اکثر ایک سال کی عمر میں آ کر خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔
آپ کے بچے کی بیماری نقصان دہ ہو سکتی ہے اگر وہ بہت زیادہ پانی ضائع کر دیتا ہے۔
مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی"ڈی ہائیڈریشن" کا مطالعہ کریں۔
قے ہونے کے اسباب
قے جسم کے بہت سے مختلف حصوں میں مختلف مسائل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ زیادہ تر یہ معدہ اور نظام ہضم کی سوزش سےجوکہ ایک وائرل انفیکشن جسے گیسٹرواینٹرائیٹس )معدے کا وائرس(کہتے ہیں سے ہوتی ہے. ایسے بچے جو گیسٹرواینٹرائیٹس کی وجہ سے قے کرتے ہیں اُنہیں اسہال کا مرض بھی ہو سکتا ہے۔
قے سر درد یا سر میں چوٹ لگنے، معدہ کی سوزش ، پیشاب کی نالی میں انفیکشن، آنت کے کسی حصے میں رکاوٹ، کھانسی کے دورے، کھانے کی الرجیز، کھانے میں زہر خورانی اور دیگر بہت سے اسباب کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ کچھ دوائیں، دیگر نشہ آور دوائیں، یا اشیاء جیسے کہ شراب معدہ میں سوزش کر سکتی ہے جو قے ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
اگرچہ قے ہونے کے کچھ ظاہری اسباب ہیں، آپ کے بچے کو صحت کی نگہداشت مہیا کرنے والے سے معائنہ کروا نے کی ضرورت ہو سکتی ہے تاکہ مستقل اور شدید قے کا سبب معلوم کرے۔
قے کب تک برقرار رہے گی؟
قے کی مقدار، اس کے ہونے کی رفتار، اور دورانیہ قے کے اسباب سے متعلق ہوتے ہیں۔ وائرل گیسٹرواینٹرائیٹس عام طور پر قے ہونے اور کھبی کبھار بخار سے شروع ہوتا ہے۔ قے عام طور پر 1 یا 2 دن تک ہوتی رہتی ہے۔ تمام بیماری عام طور پر ایک ہفتہ سے زائد نہیں رہتی۔
. اکثر بچوں کو ڈائریا اورالٹیاں ایک ھی وقت میں ھوتی ھیں۔ یہ تمام بیماری ایک ھفتے سے زیادہ نہیں لیتی
اپنے بچے کی گھر میں نگہداشت کرنا
قے کے علاج کا ہدف یہ ہے کہ آپ کا بچہ جو پانی اور نمک ضائع کر رہا ہے اُنہیں پورا کیا جائے۔
اگر آپ کا بچہ ماں کا دودھ پیتا ہےتو اُسے دودھ پلاتی رہیں یا اُسے ایکسپریسڈ دودھ بوتل کے ذریعے دیں۔
ایسے بےبیز یا چھوٹے بچے جوماں کا دودھ نہیں پیتے، اُنہیں گذشتہ قے ہونے کے ایک گھنٹہ بعد تک مائع مشروبات پلائیں۔ زائل شدہ پانی کو منہ سے پینے والےمحلول سے پورا کرنا اچھا انتخاب ہو گا۔ اسے جذب کرنا آسان ہو گا اور یہ پانی، شکر، اور نمک جو آپ کے بچےنے ضائع کی ہوں گی اس کی کمی کو پورا کرے گا۔
اگر آپ کے بچے کو قے کئے ہوئے کم ازکم ایک گھنٹہ گذر چکا ہے اور اس نے جسم کا پانی زائل نہیں کیا تو آپ کا بچہ جو پسند کرے وہ پی سکتا ہے، مع دودھ کے۔ بتدریج اسے مزید ٹھوس کھانےدیں ۔
اگر آپکا بچہ پانی کی کمی کا شکار ہے،تو اسے پینے والے محلول دیتے رہیں ـ
ماں کا دودھ پینے والے بےبیز کے لئے ماں کا دودھ
ماں کا دودھ پینے والے بے بییز کوماں کا دودھ ہی پینا چاہئے، خواہ پستان سے یا پستان سے دودھ نکال کر۔ ماں کا دودھ غذائیت سے پُر ہے اور ایسے بے بیز جو گیسٹرواینٹرائیٹس سے ہوں وہ اسے آسانی سے قبول کر لیتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ دودھ پینے کے بعد قے کرتا ہے یا زیا دہ دفعہ کرتا ہے تو اسے ماں کا دودھ پلانا جاری رکھیں لیکن کم مقدار میں زیادہ دفعہ۔
اگر آپ بچے کو اپنا دودھ پلا رہی ہیں اور وہ اسقدر نہیں پیتا جتنا کہ وہ عام طور پر پیتا ہے تو آپ کو چاہیئے کہ اپنا دودھ پمپ کے ذریعے خارج کر دیں تاکہ دودھ کی پیداوار کو برقرار رکھا جا سکے۔
اگر ماں کا دودھ پینے والا بچہ دودھ پینے کے بعد بھی پیاسا ہے، یا وہ قے کئے جاتا ہے، تو اسے زائل شدہ پانی کو پوراکرنے والے پینے کے محلول دے سکتے ہیں۔ خواہ اپنا دودھ پلاتی رہیں یا اپنا دودھ پمپ کے ذریعے خارج کر دیں تاکہ آپ کے دودھ کی رسد بہتر رہے۔
اگر آپ کا بچہ معمول سے کم پیشاب کرتا ہے اور آپ کو اس بات کا یقین نہیں کہ آپ کافی دودھ پیدا کر رہی ہیں، تو اپنے بچے کو دودھ پلانے کے دوران زائل شدہ پانی پوراکرنے والے پینے کے محلول دیں۔ ایسے چھوٹے بچوں کو چائے یا سادہ پانی نہ پلائیں کیوں کہ وہ خاصی مقدار میں پانی زائل کرنے کے حامل ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا بچہ پانی کی کمی کا شکار ہو رہا ہے تو اسے ڈاکٹر کو دکھائیں۔
پانی کی کمی پوراکرنے والے محلول
اگر آپ کا بچہ خاصی مقدار میں پانی کی کمی کا شکار دکھائی دیتا ہے [ خشک منہ، کم مستعد یا معمول کے مطابق اتنا پیشاب نہیں کر رہا] تو آپ کو اسے زائل شدہ پانی کو پوراکرنے والا پینے کا محلول دینا چاہئے۔ اس قسم کا محلول دینے سے پانی، شکر، اور نمک جو آپ کے بچے کے جسم نے ضائع کیا ہوگا وہ پورا ہوجاۓ گا ۔
پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پیڈیا لائیٹ، ، اینفا لائیٹ، یا الیکٹرولائیٹ پینے والے محلول کی مثالیں ہیں ۔ آپ پانی کی کمی کو پورا کرنے والے پینے کے محلول بیشتر دواؤں کے یا گروسری اسٹور سے حاصل کر سکتے ہیں۔ گھریلو بنے ہوئے محلول کی سفارش نہیں کی جاتی کیوں کہ بہت زیادہ نمک اور بہت کم نمک نقصان دہ مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
ایسے بچے جو خاصی مقدار میں پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوئے وہ زائل شدہ پانی کو پورا کرنےکے نمکین ذائقہ دار محلول کو نہیں بھی پسند کر سکتے لیکن بیشتر بچے جو خاصی مقدار میں پانی کی کمی کا شکار ہیں وہ زائل شدہ پانی کو پورا کرنے والے پینے کے محلول قبول کریں گے۔
چائے کا چمچ، سرنج، یا قطرے والی نلکی کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے بچے کوتھوڑی مقدار (5 ملی لیٹریا ایک چائے کا چمچ آغاز کے لئے( دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ پانی پی لیتا ہے، تو آپ بتد ریج اس کی مقدار بڑھا سکتے ہیں۔ ہر 2 تا 3 منٹ میں چائے کے چمچ کے برابر دینے کا آغاز کریں اور اس کی مقدار ایک اونس ) 30 ملی لیٹر( ہر پانچ منٹ میں بڑھائیں۔ اگربچہ چائے کے چمچ یا ڈراپر سے پانی نہیں پئے گا تو آپ بوتل یا کپ استعمال کر سکتے ہیں لیکن ایک وقت میں ایک اونس سے زیادہ نہ دیں کیوں کہ جلدی جلدی پینا بھی قے ہونے کا باعث ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کا بچہ ابھی بھی قے کررہا ہے تو اسے زائل شدہ پانی کو پورا کرنے والے محلول چائے کا ایک چمچ ) 5 ملی لیٹر( ایک وقت میں دیتے رہیں۔ قے آنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ زائل شدہ پانی کو پورا کرنے والا محلول کام نہیں کر رہا۔ یہاں تک کہ اگر بچہ اُلٹی کرتا ہے، زیادہ تر شکر، نمک اور پانی زائل شدہ پانی کو پورا کرنے والے محلول سے پھر بھی جذب ہو رہا ہے۔
پانی کی کمی پورا کرنے والے عام محلول کے متبادلات
ھو سکتا ھے کہ کچھ بچے پینے والے محلول کا نمکین ذائقہ پسند نہ کریں .
اگر آپ کا بچہ منہ کے ذریعہ پانی کی کمی پورا کرنے والے محلول لینا پسند نہ کرتا ہو، تو محلول کو ٹھنڈا کر کے دینا مددگار ہوگا۔ جمے ہوئے اور پاپسکلز کی قسم موجود ہیں۔ آپ منہ کے ذریعہ پانی کی کمی پورا کرنے والے محلول کا برانڈ یا ذائقہ بھی تبدیل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ اب بھی انکار کرتا ہے، تو بہترین متبادلات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں ) اگرچہ وہ مکمل تو نہیں ہیں( :
- پانی کی کمی پورا کرنے والے پینے کے محلول کے ساتھ جوس کو ملانا: ایک حصہ جوس کا اور دو حصے پانی کی کمی پورا کرنے والے پینے کے محلول سے ملا کر دینے کی کوشش کریں۔
- اپنے بچے کو الیکٹرولائیٹ کھیلوں کے دوران پینے والے مشروب جیسے کہ گیٹورایڈ یا پاورایڈ دینے کی کوشش کریں جو کہ گروسری اسٹوروں سے خریدے جا سکتے ہیں۔ یہ مشروب اُسی طرح نہیں ہیں جیسے کہ پانی کی کمی پورا کرنے والے پینے کے محلول لیکن اُن میں عام جوس یا سوڈا پاپ کی نسبت زیادہ الیکٹرولائیٹس ہیں۔
میٹھے مشروب پینے سے پرہیز کریں
بیشتر جوسز بہت میٹھے ہوتے ہیں جو کہ اسہال کے مرض کو بد تر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے کو اسہال کا مرض شدید ہے تو اُسے جوس یا دیگر میٹھے مشروب نہ دیں۔
کھانا دیں
آپ کے بچے کو جب اُسے گیسٹرواینٹرائیٹس ہو تو عام خوراک لینے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اچھی غذا اس کی بحالی کے لئے اہم ہے۔ اگر قے کا ہونا جلدی جلدی نہ ہو تواپنے بچے کو اس کا جانا پہچانا کھانا پیش کریں۔ بیشتر بچے جب وہ قے کرتے ہوں تو سادہ کھانا پسند کرتے ہیں لیکن یہ بات اہم ہے کہ با آسانی ماننے والے بچے کو وہ چیز دینی چاہئے جو وہ کھانے کے لئے رضامند ہو۔ عام طور پرایسی خوراک جیسے کہ کریکرز، سیریل، بریڈ، چاول، سوپ، فروٹ، سبزیاں، اور گوشت، سب ہی مناسب ہیں۔ اگر آپ کے بچے کو اسہال کا مرض ہے تو میٹھے کھانے دینے سے پرہیز کریں۔
بیشتر بچے جو قے کرتے ہیں دودھ کو برداشت کر لیتے ہیں، اور دودھ اچھی غذائیت فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے بچے کودودھ دینے سے زیادہ دست اور اُلٹیاں آتی ہیں، تو آپ بغیر شکر والے دودھ کو آزما سکتے ہیں۔ اگر آپ دودھ نہیں پلا رہے تودھیان رکھیں کہ آپ کا بچہ دوسری غذائیں لے رہا ہے۔
دوائیں
اگر آپ کے بچے کو بخار ہے اور بے آرامی ہے تو ایسیٹامینوفین [ ٹائلینول، ٹیمپرا، یا دیگر ناموں سے(یا آئبوپروفین ) ایڈول، موٹرین، یا دیگر ناموں سے] دی جاسکتی ہیں
اگر آپ کا بچہ نسخے والی ادویات لے رہا ہے اور بیماری کے دوران ان کو لینےمیں مشکل کرتا ہے، تو آپ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ایسی دوائیں جو کاؤنٹر پر دستیاب ہو جاتی ہیں ) جیسے کہ گریوول یا دیگر ناموں سے( ہمیشہ مددگار نہیں ہوتیں، اور کبھی کبھار خواب آور ہو سکتی ہیں جو کہ پانی کی کمی پورا کرنے والے پینے کے محلول سے متصادم ہو سکتے ہیں۔ چند ایک مستقل ہونے والی قے کی حالتوں میں آپ کا ڈاکٹر قے کی متضاد دوا کا نسخہ دے سکتا ہے جو کہ عام طور پر واحد خوراک کے طور پر دی جاتی ہے۔
اپنے باقی ماندہ خاندان کو کیسے صحتمند رکھا جائے
اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔ اس میں، غسلخانہ استعمال کرنے یا بچے کا ڈائیپر بدلنےکے بعد دھونا بھی شامل ہیں۔ ایسا کرنا آپ کے خاندان میں بیماری کو پھیلنے سے روکے گا۔
طبی امداد کب حاصل کی جائے
اپنے بچے کو قریبی ایمرجنسی کے شعبہ میں لے جائیں، یا اگر ضروری ہو تو1-1-9 کو کال کریں، اگر :
- اگر آپ کے بچے کو سر پر چوٹ لگی ہے یا اُسے کسی زہریلی چیز کا سامنا ہے۔
- جسم سے بڑی مقدار میں پانی کی کمی نظر آتی ہے ) 8 گھنٹوں تک پیشاب نہ آنا، بہت خشک منہ، آنسو نہ ہونا، سرگرمیوں میں کمی(
- آپ کے بچے کو سبز رنگ کی قے ہوتی ہے، خون آلود، یا گہری نسواری ) کافی جیسے رنگ(کی ہوتی ہے
- آپ کے بچے کو شدید یا بدتر ہوتا جانے والا پیٹ درد ہے
- آپ کے بچے کو سانس لینےمیں مشکل ہو رہی ہے
- آپ کے بچے کو سر میں شدید درد ہے یا گلے میں درد ہے
- آپ کے بچے کی جلد ٹھنڈی یا حسب معمول رنگ کی نہیں ہے
- آپ کا بچہ بہت کمزور اور لاغر نظر آتا ہے یا اسے جگانا مشکل ہوتا ہے
- آپ کا بچہ بہت بیمار لگتا ہے
اپنے بچے کے معمول کے ڈاکٹر کو کال کریں اگر:
- اگر آپ سمجھیں کہ آپ کا بچہ جسم میں پانی کی کمی کا شکار ہو رہا ہے
- اگر آپ کا بچہ 2 سال سے کم عمر کا ہےاور اُس کی قے 24 گھنٹوں سے زائد برقرار ہے ، یا اگر آپ کا بچہ 2 سال سے زائد عمر کا ہے اور اُس کی قے 48 گھنٹوں سے زائد برقرار ہے
- آپ کے بچے کو 3 دن سے بخار نہیں اتررہا
- مہینے میں ایک مرتبہ، یا زیادہ تررات کے وقت یا علی الصبح قے ہوتی ہے
- آپ کو کوئی اور سوالات یا خدشات ہیں
کلیدی نکات
- قے ویسی نہیں ہوتی جیسے اُگلنا یا تھوکنا ہوتا ہے۔
- زیادہ تر قے معدہ اور نظام ہضم کی سوزش جو ایک وائرل انفیکشن جسے گیسٹرواینٹرائیٹس کہتے ہیں [ معدے کا وائرس] سے ہوتی ہے.
- یہ سوزش 1 سے 2 دن تک رہتی ہے لیکن زیادہ دیر تک قائم رہ سکتی ہے۔ عموماً دواؤں کی ضرورت نہیں ہوتی۔
- ماں کا دودھ پینے والے بچوں کو ماں کا دودھ دینا چاہئے خواہ پستان سے پیا جائے یا پستان سے نچوڑ کر دیا جائے۔
- میٹھے مشروب سے پرہیز کریں اور ہ پانی کی کمی پورا کرنے والے پینے کے محلول کو اختیار کریں۔
- خوب اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔
-
اگر آپ کا بچہ بہت زیادہ پانی کی کمی کا شکار نظر آئے تو صحت کی نگہداشت مہیا کرنے والے کو ملیں۔