انیمیا کیا ہے؟
انیمیا کا مرض ھیموگلوبن یا خون میں سرخ ذرات کی کمی کی وجہ سے پیدا ھوتا ھے ھیمو گلوبن خون کے ذرات میں آئرن والی پروٹین سے بھرا مادہ ھوتا ھے جو کہ آکسیجن کو جسم کے خلیوں تک پہچانے میں مدد دیتا ھے
جب کسی انسان کے خون میں ھیموگلوبن کم ھو جاتے ھیں تو اسے انیمیا ھو جاتا ھے اس کا مطلب ھے کہ جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ھو گئی ھے۔ اس سے رنگ پیلا پڑ جاتا ھےاور بہت زیادہ کمزوری اور تکان محسوس ھوتی ھے۔
انیمیا چھوٹے یا بڑے عرصے کے لئے بھی ھو سکتا ھے۔ معمولی بیماری میں غذا کے ردوبدل سے قابو پایا جا سکتا ھے۔ زیادہ بیماری کی صورت میں ڈاکٹری علاج کی ضرورت ھوتی ھے
انیمیا کے نشانات اورعلامات
علامات انیمیا کی شدت پر منحصر ھیں کہ کتنی تیزی سے اس میں کمی واقئع ھوتی ھے اور اس کی وجوع کیا ھیں۔ یہ اس بات پر بھی منحصر ھے کہ بچے کا جسم کتنے کم ھیموگلوبن کو برداشت کر سکتا ھے۔ علامات ذیل پر مشتعمل ھیں
- جلد کا پیلا ھونا: کیونکہ ھیموگلوبن سے ھی خون کا رنگ سرخ ھوتا ھے
- قوت کی کمی: آکسیجن کی کمی کی وجہ سے طاقت کم ھو جاتی ھے
- ورزش یا کھیل کے بعد سانس لینے میں مسلہ پیدا ھو جاتا ھے کیو نکہ آکسیجن کی کمی واقع ھو جاتی ھے
وجوہا ت اور انیمیا کی اقسام
انیمیا کی بہت سی اقسام ہیں جنہیں وجوہات کی بنیاد پر پہچانا جاتا ہے
غذائی انیمیا
آئرن کی کمی سے ھونے والا انیمیا پہت عام ھے ۔ آئرن ھی ھیموگلوبن بناتا ھے ۔ایسے نومولود جو چھاتی کا دودھ، فامولہ دودھ یا پھر گائے کا بغیر ملاوٹ کا دودھ پیتے ھیں ان میں 6 مہینے کے بعد فولاد کی کمی کے امکانات بڑھ جاتے ھیں۔ فارمولہ میں آئرن کا ھونا ضروری ھے اگر بچہ ٹھوس غذا کھانا شروع نہ کرے۔
ایسی مائیں جو کہ پورے وقت پر بچے کی پیدائش کرتی ھیں تو ان بچوں میں 6 مہینے تک آئرن کا کافی ذخیرہ ھوتا ھے جب تک کہ بچے ٹھوس غذا لینا شروع نہ کر دیں۔مًاں کے دودھ میں کافی آئرن ھوتا ھے۔ 6 مہینے سے دو سال کے عرصہ تک ٹھوس غذا کے ساتھ ماں کا دودھ بھی تجویز کیا جاتا ھے
وٹامن کی کمی کا انیمیا: یہ فولک ایسڈ، وٹامن بی 12 یا وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ھوتا ھے۔ جسم کو ھیموگلوبن بنانے کے لئے ان غٍذائی اجزاء کی ضرورت ھوتی ھے۔
کسی بیماری کی وجھ سے انیمیا کا ہونا
بیمار خلیوں کا انیمیا : یہ مورثی ھوتا ھے اور یہ آر بی سیز کی شکل بگاڑ دیتا ھے، یہ خلئے جسم کی طرف سفر نھیں کرتے اور نہ ھی نارمل آر بی سی بناتے ھیں۔ جسکی وجہ سے آکسیجن کی رسد جسم میں نہیں جاتی
دائمی بیماری سے جو انیمییا ھوتا ھے گردوں کے فیل ھونے، کینسر یا کروھن کی بیماری کا خطرہ ھوتا ھے۔ انیمیا سے آٹو ایمیون کی بیماری جیسے لیوپس بھی ھو جاتی ھے۔
غیر تکوینی خون کی کمی والا انیمیا ایک خطرناک بیماری ھے۔ اس میں جسم میں نئے بلڈ سیل نہیں بنتے۔ آیک بچہ اس انیمیا کے ساتھ ھی پیدا ھو سکتا ھے یا کسی جرثومی انفیکشن یا دوائی رد عمل سے پیدا ھو سکتا ھے۔ بعض اوقات یہ لوقیمیا کی ابتدائی شکل بھی ھو سکتی ھے۔
ھیمولیٹک انیمیا عام طور پر جنیٹک بیماری کی وجہ سے ھوتا ھے اور ار بی سی کی غیر طبعی توڑ پھوڑ کا سبب بنتی ھے
انیمیا کی دوسری وجوہات
- بہت پرانے اور شدید خون کے اخراج سے بھی انیمیا ھو جاتا ھے۔ انیمیا جو بہت کامن ھے اسی وجہ معدے کی نالی میں خون کا اخراج ھونا ھے۔ یہ عمومی طور پر گائے کے دودھ میں پروٹین کی الیرجی کی وجہ سے ھوتا ھے۔
- تھائی رائڈ ھارمون میں کمی ٹیسٹوسٹیران کے لیول میں کمی
- کچھ ادویات کے ذیلی اثرات
انیمیا کے خطرات
بچوں کے کچھ گروپ ایسے ھیں جن میں انیمیا ھونے کے خطرات زیادہ ھوتے ھیں۔ اسے محرکات جن سے خطر ہ ہڑھ جاتا ھے وہ یہ ھیں
- وقت سے پہلے پیدائش اور وزن میں کمی
- کم ترقی یافتھ دنیا سے نقل مکانی کرکے آنے والے
- غربت
- موٹاپا یا غلط خوراک کا استعمال
انیمیا کے دیر پا اثرات
آگر انیمیا کا علاج نہ کرایا جائے تو وہ بچے کی نشونما پر برا اثر پڑتا ھے۔ انیمیا دماغی ترقی میں بھی رکاوٹ بن سکتا ھے۔ یہ توجہ کے مسائل، پڑھنے کی صلاحیت، اور سکول کی خراب کارکردگی کا بھی باعث بنتی ھے
آپکے بچے کا ڈاکٹر انیمیا کے متعلق کیا اقدام کرے گا
آپکے بچے کی ڈاکٹر سادہ خون کا نمونہ لے گی جس سے بچے کے خون میں ھیموگلوبن کی مقدار کا پتہ چلے گا۔ ار بی سی کا نمبر، سائز اور شکل سے انیمیا کی قسم کا پتہ چلے گا۔ ھیموگلوبن خون کے کچھ قطروں کو لیکر بھی ٹیسٹ کیا جا سکتا ھے۔ پورے خون میں جتنے آر بی سی ھیں ان کو بھی ماپا جاتا ھے۔ اس ٹیسٹ کو ھیموٹکرٹ کہتے ھیں
بچے کا ڈاکٹر جسمانی معائنہ بھی کرے گا اور آپ سے بچے کی قوت، عمومی صحت اود خاندانی ھسٹری کے متعلق سوالات کرے گا
انیمیا کا علاج
علاج اس بات پر منحصر ھے کہ انیمیا کی وجوھات کیا تھیں اور اس کی شدت کتنی ھے۔ عام علاج ان مندرجہ زیل پر مشتعمل ھے
- فولاد والی ادویات اور اضافی دوائیاں
- نو مولود بچوں کا آئرں سے بھرپور فارمولہ
- غذائی تبدیلی۔ جیسا کہ دودھ کی خوراک کم اور فولاد کی بڑھا دی جائے۔ ایسی خوراک جس میں گوشت اور سبز رنگ کی سبزیوں کی مقدار زیادہ ھو، ایسے بچے جو گوشت پسند نہیں کرتے انہیں بہت زیادہ سبز رنگ کی سبزیاں کھانی چاھیں جیسے کہ پالک،کیل، بند گوبھی، آرٹیچوک یا فرشوف
- فولک ایسڈ اور وتامن بی 12 کی اضافی ادویات
ایسا انیمیا جو کہ کسی شدید بیماری کے رد عمل میں پیدا ھوا ھو، اس میں ذیل کے اقدامات کرنے کی ضرورت ھے
- انیمیا کی بعض اقسام میں خون کا بدلاؤ ضروری ھو جاتا ھے۔ اس میں جو بیماریاں ھیں ان میں ھائپو پلاسٹک انیمیا، تھیلاسیمیا، ھیموگلوبن اوپاتھیز شامل ھیں یکے بعد دیگرے خون کے بدلاؤ سے جسم میں آئرن کی مقدار زیادہ ھو جاتی ھے جس سے زھریلے اثرات پیدا ھو جاتے ھیں۔ ھو سکتا ھے خون کی تبدیلی کے ساتھ آپکے بچے کو فولاد کی اضافی مقدار نکالنے کے لئے مختلف ادویات دی جائیں
- انفیکشن کا علاج کرنے کے لئے دواؤں کا استعمال
- ایسا علاج جس میں بون میرو مزید خون کے خلئے بناتا ھے
- تلی کو نکال دینا: بعض حالتوں میں جس میں پیدائشی یرقان یا پیدائشی خون کی کمی شامل ھیں ، تلی کو خراب کر دیتے ھیں جو سرخ خون کے خلئے تباہ کرنے کا باعث بنتی ھے
- سیکل سیل انیمیا، تھیلاسمیا اور اپلاسٹک انیمیا کے شدید حالت میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یعنی تبدیلی سے علاج کیا جاتا ھے
طبی مدد لینا کب ضروری ھو جاتا ھے
اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کیجئے اگر۔۔۔
- اگر بچے کا رنگ پیلا ھے، تھکارٹ محسوس کرتا ھے یا پھر سانس لینے میں دشواری ھوتی ھے
- آپ کو شک ھونا چاھئے کہ بچہ انیمیا کا شکار ھے
کلیدی نکات
- عام طور پر انیمیا خون میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ھوتا ھے
- اگر آپکا بچہ تھکا ھوا، کمزور اور ذرد ھے تو ڈاکٹر سے انیمیا کے متعلق دریافت کریں
- نو مولود کا فارمولہ فولاد سے بھرپور ھونا ضروری ھے اگر آپکا بچہ ابھی ٹھوس غذا لینے کے قابل نہیں ھے
- اپنے بجے کو فولاد سے بھرپور غذا جن میں گوشت اور ھری سبزیاں شامل ھیں کھلانا نہ بھولئے