چھپاکی کیا ہے؟
چھپاکی جلد پر ابھری ہوئی، کھجلی اور لال سوزش ہوتی ہے۔ یہ مختلف سائز کے ہوتے ہیں اور آپکے بچے کی جلد پر کہیں بھی نمودار ہو سکتے ہیں۔
چھپاکی کے نشانات اور علامات
چھپاکی مختصر اور لمبے عرصے کیلئے ہو سکتے ہیں۔ مختصرعرصے والے چھپاکی اچانک ظاہر ہوتے ہیں اور کچھ گھنٹوں یا دنوں میں غائب ہو جاتے ہیں۔ دیرپا چھپاکی چھے ہفتوں سے لے کر کئی مہینوں یا سالوں تک رہ سکتے ہیں۔
چھپاکی اس طرح کی دکھائی دے سکتی ہے:
- سرخ یا سفید، ابھری ہوئی سوزش یا مختلف سائز کے دانے(یہ چند ملی میٹر سے لے کر چند سینٹی میٹر کے ہو سکتے ہیں)
- ایک اکیلا دانہ یا سوزش نے جلد کا کافی حصّہ ڈھکا ہو۔
- دانوں کو ایک گروپ جوکہ بار بار ظاہر ہوتا اور ختم ہوتا ہو۔
چھپاکی کے ساتھ بچے کو یہ بھی ہو سکتا ہے:
- شدید کھجلی
- جلنا، چبنا یا سوزش کی جگہ پر پت پیدا ہونا
وجوہات
چھپاکی جلد کے اندر سوجن کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ ذیادہ تر انکو کھانوں اور ادویات کے الرجی کی صورت میں ردِعمل سے منسلک بھی کیا جاتا ہے۔ سب سے ذیادہ عام الرجی یا اسکی وجوہات ہیں:
- ادویات
- غذا مثلاً شیل فش، مچھلی، مونگ پھلی، انڈے، دودھ اور آمیزش
- دوسری الرجی جیسے جانور کے کاٹنے سے، کیڑوں کے ڈنگ سے یا زرد دانوں سے الرجی
بعض اوقات چھپاکی اینافیلیکٹک شاک کا حصّہ ہو سکتے ہیں جوکہ بہت شدید ہوتے ہیں اور بعض اوقات مہلک، الرجی کا ردِعمل ثابت ہوتے ہیں۔
اگر آپ اپنے بچے میں ان میں سے کوئی بھی علامات دیکھیں تو اپنے بچے کو قریبی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے کر جائیں یا 1-1-9 پر کال کریں۔
- سانس لینے میں مشکلات
- سوجن، خاص طور پر کھانے کی وجہ سے الرجی ہونے کی صورت میں چہرے، زبان، حلق اور ہونٹوں پر سوجن۔
- بلڈ پریشر کا اچانک سے کم ہونا
- چکر آنا
- چکر آنابے ہوشی
- چھپاکی
- حلق کی جکڑن
- بیٹھی ہوئی آواز
- خبطی
- ایپائنفیرائن لی ہو، کیونکہ ایپائنفیرائن کو لینے کے کچھ گھنٹوں کے بعد علامات دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں۔
الرجیز' مزید معلومات کے لئے دیکھئے
آپ بچے کی چھپاکی سے متعلق کیا مدد کر سکتے ہیں
اگر آپکے بچے کو بار بار چھپاکی ہو رہی ہو تو اسکی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کریں۔ جیسا کہ کوئی خاص کھانا، ادویات یا جگہ۔ اگر آپکو چھپاکی کی وجوہات کا کچھ اندازہ ہو تو اسکے بارے میں اگلے دورے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔
اگر آپکے بچے پر چھپاکی کا حملہ ہوا ہو تو آپ اپنے بچے کو مںہ کے زریعے دینے والی اینٹی ہسٹامائن دے سکتے ہیں جوکہ اسکی علامات کو کم کرتی ہے۔ آپکا ڈاکٹر یا دواساز آپکو کوئی چیز بھی تجویز کر سکتا ہے۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ چھپاکی کے غائب ہونے کے بعد کتنے عرصے تک آپنے بچے کو اینٹی یسٹامائن دیتے رہنا ہے۔
آپکے بچے کا ڈاکٹر آپکے بچے کے چھپاکی کے بارے میں کیا کر سکتا ہے
آپکا ڈاکٹر ایک ساتھ مختلف خون اور جلد کے ٹیسٹوں کے زریعے چھپاکی کی وجہ معلوم کرنے میں آپکی مدد کر سکتا ہے۔ اگر جلد کی جھنجھلاہٹ شدید ہو تو وہ سوزش کو کم کرنے کیلئے منہ کے زریعے لینے والی کورٹیکوسٹیرائیڈ تجویز کر سکتا ہے۔
طبی مدد کب ڈھونڈنی چاہیے
اگر آپ اپنے بچے میں یہ دیکھیں تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں یا اپنے بچے کو فوراً ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں لے کر جائیں
- چہرے پر یا حلق پر سوزش ہو
- کسی بھی قسم کی سانس لینے میں مشکل ہو
- گر پڑنا
اہم نکات
- چھپاکی ابھری ہوئی، کھجلی اور مختلف سائز کی سرخ سوزش ہوتی ہے جو جلد پر نمودار ہوتی ہے۔
- اگر آپکو چھپاکی اینافیلیکٹک شاک کا ردِ عمل لگے تو اپنے بچے کیلئے فوراً طبی مدد ڈھونڈیں۔
- ادویات یا غذا کا الرجک ردِ عمل یا دوسری الرجی چھپاکی کا سبب بنتی ہے۔
- منہ کے زریعے لینے والی اینٹی ہسٹامائن عام طور پر چھپاکی سے نجات دلاتی ہے۔
- اگر آپکے بچے کو بار بار چھپاکی ہو رہیں ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر سے ملاقات کریں۔