ڈائپر ریش کیا ہے؟
ڈائپر ریش جلد کی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے جو شیرخوار اور رینگنے والے بچوں کی ڈائپر والی جگہ کو متاثر کرتی ہے۔ ذیادہ تر یہ پیشاب اور پخانے کے بچے کی نازک جلد کے ساتھ لگنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ ذیادہ تر شیر خوار بچوں کو بیت الخلاء کی مہارت حاصل کرنے سے پہلے ایک دفعہ ضرور ڈائپر ریش ہوتے ہیں۔
ڈائپر ریش کے نشانات اور علامات
ڈائپر ریش ہونے والا شیرخوار عام طور پر یہ اثرات اور علامات دکھا سکتا ہے:
- سرخ جلد
- جھنجھلاہٹ یا تکلیف دہ جلد
- ڈائپر کی جگہ پر نشانات اور چھالے
- ہلکا ڈائپر ریش جلد پر گلابی نشانات کی طرح نظر آتا ہے۔
- اس کی شدید صورت تیز سرخ اور اکڑی ہوئی جلد ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔
وجوہات
اسکی سب سے اہم وجہ پیشاب کا اور پخانے کا جلد کے ساتھ لگنا ہوتی ہے۔ اسکو اریٹنٹ ڈائپر ڈرمیٹس کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر شیر خوار کو ڈائریا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر کولہوں اور ٹانگوں کو متاثر کرتا ہے۔ سنف فٹنگ، پلاسٹک پینٹ یا ڈائپر جوکہ بچے کو گیلا ہونے سے روکتے ہیں، اسکو مزید شدید کر دیتے ہیں۔
ڈائپر ریش ییسٹ انفیکشن یاا کینڈیڈا کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ یہ فُطری انفیکشن گرم اور نم جگہ مثلاً اشکان میں پیدا ہوتی ہے۔ ییسٹ ڈائپر ڈرمیٹس سرخ نظر آتا ہے اور عام طور پر اس کے گرد سرخ دھبے بھی ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر تکلیف دہ نہیں ہوتی۔ یہ عام طور پر تب پیدا ہوتی ہے یا پھر شدید ہوتی ہے جب بچہ اینٹی بائیوٹک لے رہا ہوتا ہے۔
دوسرے ریش عموماً ڈائپر والی جگہ پر ہوتے ہیں۔ اس میں ایسزیما، بیٹیریا والے، وائرل یا الرجی والے ریش شامل ہیں۔
علاج
ڈائپر کا استعمال چھوڑ دیں۔ اپنے بچےکی جلد کو جتنا ہو سکے گرم اور خشک ہوا میں کھلا رکھیں۔
ڈائپر بدلتے وقت اپنے بچے کے نچلے حصّے کو ہلکے صابن اور نیم گرم پانی سے اچھی طرح صاف کرکے خشک کریں۔ اگر آپ اپنے بچے کو نیم گرم پانی سے غسل دے کر صاف کریں تو یہ اسکے لئے کم تکلیف دہ ہوگا۔ الکوہل والے وائپ سے گریز کریں کیونکہ یہ آپکے بچے کے لئے ذیادہ تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔
ہر دفعہ ڈائپر بدلنے کے بعد اپنے بچے کی ڈائپر والی جگہ کی حفاظت کرنے کے لئے بلاخوشبو مرہم مثلاً پٹرولیم جیل یا زینک آکسائیڈ کا استعمال کریں۔ اپنے بچے کی کریم دوسرے بچوں کے ساتھ مت بانٹیں۔ کریم کو آلودہ ہونے سے بچائیں۔ کریم کی بوتل میں ڈالنے سے پہلے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔
ڈائیپر ریش کی وجہ سے جلد پرپڑنے والے چھالوں کا علاج ٹراپیکل اینٹی فنگل کریم سے ممکن ھے۔ جن کا نام ھے مائیکاسٹیٹن یا کلوری مازول[ mycostatin or clotrimazole.]
بچاؤ
ڈائپر ریش سے بچنے کا بہترین طریقہ بچے کے ڈائپر کو کثرت سے بدلنا ہے۔ اگر آپکے بچے کو ڈائریا ہو تو اپنے بچے کے ڈائپر کو اور بھی کثرت سے بدلیں۔ بچے کی جلد پر بلاخوشبو بچاؤ والی کریم کی تہہ لگانا بھی ریش سے حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ ابھی تک اس چیز کا انداذہ نہیں لگایا جا سکا کہ ڈائپر یا کپڑے میں سے ریش سے بچاؤ میں کیا بہتر ہے۔
طبی مدد کب درکار ہوگی؟
اگر آپکے بچے کے ریش کچھ دن تک صحیح نہ ہوں یا پھر آپکے بچے کو بخار ہو یا وہ بیمار نظر آئے تو اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کریں۔
اہم نکات
- ڈائپر ریش شیر خوار اور رینگنے والے بچوں میں عام ہوتے ہیں۔
- اریٹنٹ ڈائپر ریش سب سے ذیادہ عام ہوتے ہیں۔
- ڈائپر کی جگہ کو صاف اور خشک رکھنا ریش سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔