ٹوپیرامیٹ

Topiramate [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو ٹوپیرامیٹ نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ ٹوپیرامیٹ کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ھے؟

ٹوپیرامیٹ ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی کانولسینٹ کہتے ہیں۔ یہ مختلف اقسام کے دوروں کو کنٹرول کرنے اور روکنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اسکو اکثر ٹانک کلونک دورے جنہیں شدید مرگی کے دورے بھی کہا جاتا ہے، کو قابو کرنے اور روکنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکو جزوی دوروں کا علاج کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آپ نے ٹوپیرامیٹ کے برینڈ کا نام ٹوپہ میکس سنا ہوگا۔

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو ٹوپیرامیٹ دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کو ٹوپیرامیٹ اُسی طرح دیں جیسا کہ آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔
  • اپنے بچے کو ٹوپیرامیٹ ہر روز ایک ہی اوقات میں دیں۔
  • اس دوا کا اچانک استعمال روکنے سے آپکا بچہ بیمار پڑ سکتا ہے۔ کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس دوا ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔
  • ٹوپیرامیٹ کی پوری گولی کو پانی کے ساتھ نگلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • ٹوپیرامیٹ کے چھڑکنے والے کیپسول کو مکمل نگلا جا سکتا ہے یا پھر اسکو احتیاط سے کھول کر اس کے اندرونی حصّے کو کسی نرم کھانے مثلاً سیب کی چٹنی، پر چھڑکا جا سکتا ہے۔ جب یہ کھانے میں حل ہو جائے تو اسکو چبانا نہیں چاہیے بلکہ اسی وقت نگل لینا چاہیے۔
  • ٹوپیرامیٹ لینے کے دوران اپنے بچے کو بہت ذیادہ پانی، جوس اور دودھ پینے کو دیں۔
  • ٹوپیرامیٹ کو کھانے کے ساتھ یا بغیر دیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپکے بچے کی ٹوپیرامیٹ کی خوراک چُھوٹ جائے تو:

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک چھوڑ دیں۔
  • اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کو ایک وقت میں ایک ہی خوراک دیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ٹوپیرامیٹ کو لینا شروع کرنے کے بعد آپکے بچے کو ان میں سے چند ضمنی آثرات پیش آسکتے ہیں۔ عام طور پر آپکے بچے کو ان کے لئے ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جیسے جیسے آپکے بچے کا جسم ٹوپیرامیٹ استعمال کرنے کا عادی ہوگا، یہ ضمنی اثرات خودبخود ختم ہو جائیں گے۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • غنودگی یا چکر آنا
  • کسی بھی کام میں توجہ دینے میں مشکلات
  • آہستہ سوچنا یا گھبراہٹ
  • متلی، معدے میں درد، ڈائریا
  • بھولنے کی عادت
  • تھکاوٹ
  • سردرد
  • لرزش یا تھرتھراہٹ
  • بھوک اور وزن میں کمی

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے کر جائیں:

  • دوروں کے پیٹرن میں تبدیلی
  • کمر میں درد، خون آور پیشاب
  • دیکھنے میں دشواری
  • بولنے میں دشواری
  • سانس لینے میں دشواری
  • خارش آور جلد یا چھَپاکی
  • ہونٹوں اور زبان پر سوزش

آپکو اس دوا کے بارے میں کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ممکن ہے ٹوپیرامیٹ آپکے بچے کو چکر آنے، غنودگی یا عام حالات کی نسبت کم چست ہونے کا باعث بنے، خاص طو پر اس دوا کے استعمال کی شروعات میں شاید ایسا ہو۔ جب تک آپکو پتہ نہ چلے کہ آپکا بچہ اس دوا کو لینے کے بعد کیسا محسوس کر رہا ہے، اپنے بچے کو ایسے کام کرتے وقت اپنی نظروں کے سامنے رکھیں جن میں چستی درکار ہو جسا کہ سیڑھیاں چڑھتے وقت۔

اس دوا کے ساتھ کثیر مقدار میں پانی، جوس یا دودھ دینا اہم ہوتا ہے تاکہ آپکے بچے کے گردوں میں پتھری بننے کے امکانات کم کیے جا سکیں۔

ٹوپیرامیٹ آپکے بچے کے گردوں میں کیلشیم کے اخراج کا سبب بن سکتی ہے۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں۔

اگر آپکے بچے کو کبھی بھی گردوں یا جگر کی بیماری رہی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔ ڈاکٹر کو آپکے بچے کو دینے والی دوا کی مقدار کو بدلنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری ادویات دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں، چاہے وہ ادوایات ڈاکٹر کی تجویز شدہ نہ بھی ہو۔

اپنی ادویات کو اس برتن میں رکھیں جوکہ آپکے دوا ساز نے آپکو دیا ہو۔ ادویات کو خشک جگہ پر کمرے کے درجہ حرارت میں رکھیں۔

جب ٹوپیرامیٹ کو نہ استعمال کرنا ہو تو اسکو ضائع کرنے کے طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دواساز سے رابطہ کریں۔

تمام ادویات کو بچوں کی پہنچ اور نظر سے دور رکھیں۔

اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کوئی بھی دوا استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ آپکو ٹوپیرامیٹ کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو ٹوپیرامیٹ کے بارے میں اور مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: اکتوبر 27 2009