آپکے بچے کو رانیٹیڈن نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ رانیٹیڈن کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔
یہ دوا کیا ہے؟
رانیٹیڈن ایک ایسی دوا ہے جوکہ معدے میں تیزاب کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ اسکو سینے کی جلن جسکو ریفلیکس بھی کہا جاتا ہے، کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکو مختلف ادویات اور بیماریوں کی وجہ سے معدے کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
رانیٹیڈن گولی، مائع اور انجیکشن کی شکل میں آتی ہے۔ آپنے رانیٹیڈن کے برینڈ کا نام زینٹیک سنا ہوگا۔
اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے
اگر آپکے بچے کو رانیٹیڈن سے الرجی ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔
اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔
- گردے کی بیماری
آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟
اپنے بچے کو رانیٹیڈن دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:
- اپنے بچے کو تب تک رانیٹیڈن دیتے رہیں جب تک آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔
- رانیٹیڈن کو کھانے کے ساتھ یا بغیر دیا جا سکتا ہے۔ اگر رانیٹیڈن آپکے بچے کے معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اس کو کھانے کے ساتھ دے کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔
- یہ مائع کی شکل میں دستیاب ہے۔ اگر آپکا بچہ مائع رانیٹیڈن لے رہا ہو دواساز کے دیے ہوئے خاص چمچ یا سرنج سے دوا کی پیمائش کریں۔
- رانیٹیڈن کی گولی کو پیس کر کسی مائع یا کھانے میں ملا کر کھانے کے ساتھ فوراً دیا جا سکتا ہے۔
اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟
- یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
- اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
- اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔
یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟
آپکا بچہ رانیٹیڈن کے استعمال کے بعد بہتر محسوس کرنا شروع کر دے گا۔ اس دوا کا پورا اثر دیکھنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟
ممکن ہے اس دوا کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
- سردرد، تھکاوٹ یا چکر
- بھوک کا ختم ہونا
- خراب معدہ، الٹیاں، ڈائریا یا پانی والے پخانے
دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔
- تیز، آہستہ یا بےترتیب دل کی دھڑکن
- آنکھوں یا جلد کی پیلاہٹ
- غیر معمولی خراش یا خون کا بہنا
- چہرے، ہونٹوں یا زبان پر سوزش
- سانس لینے یا نگلنے میں میں مشکلات
- شدید جلد کے ریش
- شدید چکر یا بے ہوشی
جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟
کچھ کھانے اور پینے کی اشیاء سینے کی جلن کو مزید بدتر بناتی ہیں۔ آپکے بچے کو آئل والی یا تلی ہوئی اشیاء، مرچوں والے کھانے، مالٹے یا سنترے، گیس آور مائع اور الکوہل سے گریز کرنا چاہیے۔
اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ، جڑی بوٹیوں والی یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔
کچھ ایسی ادویات ہیں جن کے ساتھ رانیٹیڈن کو نہیں لینا چاہیے یا اسکو دوسری ادویات کے ساتھ ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپکے ڈاکٹر یا دواساز کو پتا ہو کہ آپکا بچہ یہ ادویات لے رہا ہے:
- ترشہ شکن یا سوکرالفیٹ
- اینٹی فنگل( کیٹوکونازول یا اٹراکونازول)
- وارفارن
آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟
ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔
اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس رانیٹیڈن ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔
رانیٹیڈن کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔
ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔
رانیٹیڈن کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں رانیٹیڈن استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔
- اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔
دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ رانیٹیڈن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو رانیٹیڈن کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔