پالویزوماب

Palivizumab [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو ایسی دوا کی ضرورت ھے جسے پالیویزوماب- پا - لی- َویز- ماب کہتے ھیں۔ یھ کتابچھ بتاتا ھے کھ پالیویزوماب کیا ھے اورجب آپکا بچھ دوا لیتا ہے تو اس کو کون کونسے مسائل یا ذیلی اثرات سے واسطھ پڑ سکتا ھے۔

یھ دوا کیا ھے؟

پالیویزوماب ایک ٹیکہ ھے جو کھ جسم کے مدافعاتی نظام کو وائرس کی انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے جسے آر ایس وی یا سانس کا سینشسال وائرس کھتے ھیں

آپ نے اسکا برانڈ نام سائناجس سنا ہو گا۔ یھ دوا ٹیکے کی صورت میں آتی ھے۔ ٹیکھ پٹھے میں لگایا جاتا ھے

بچے کو دوا دینے سے پہلے کیا کرنا ہے

اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بتائیں اگر آپکا بچھ پالیویزوماب کی دوا سے الرجک ھے۔

اپنے بچے کے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے بات کیجئے اگر آپکے بچے میں مندرجہ ذیل علامات ظاھر ھوتی ھیں۔ آپنے بچے کو یھ دوا دینے سے پرہیز کرنا

  • خون کا جمنا یا پلیٹلیٹ کی گنتی کا کم ہونا
  • دل کی بیماری

بچے کو یھ دوا کسطرح دینی چاھیے ؟

  • ڈاکٹر یا نرس پالیویزوماب کی دوا سوئی کے ساتھ بچے کے پٹھے میں ڈالیں گےجو کہ ران کے ارد گرد کا حصھ ہوتا ھے۔ بچے کو یھ ٹیکھ یا تو ڈاکٹر کے دفتر میں، ھسپتال کے کلینک میں یا پھر نرسنگ یونٹ میں لگایا جائے گا۔
  • پالیویزوماب عام طور پر نومبر سے اپریل تک مہینے میں ایک مرتبھ دی جاتی ھے

اس دوا کے ذمنی اثرات کیا ھوسکتے ھیں؟

آپکے بچے کو کچہ زمنی اثرات ھو سکتے ھیں اگر وہ پالیویزوماب کی دوا لے رھے ھیں۔ اگر آپکے بچے کو ذیل کے اثرات میں سے کوئی سا بھی تنگ کر رہا ہے یا پھر ختم نھیں ھو رھا تو فورا' بچے کے ڈاکٹر سے رابطہ کیجیے۔

  • بحآر
  • گھبراھٹ،چڑچڑاپن، بےقراری
  • سرخی، سوجن یا ٹیکے والی جگھ پر درد
  • چھپاکی
  • سر درد

ذیل کے ضمنی اثرات کامن نہیں ھیں لیکن وہ سنجیدہ بیماری کا باعث بن سکتے ہیں' اگر ان میں سے ایک بھی اثر ظاھر ھو تو بچے کو حادثاتی شبحے میں لیکر جائیں یا ڈاکٹر کو کال کریں

  • سانس لینے میں دشواری
  • ناخن، ہونٹ ، جلد،ھتھیلی، کا رنگ نیلا ھونا
  • دل کی دھڑکن کا تیز، آہستھ یا غیر متوازی ھونا

بچے کے دوا لیتے وقت کونسی اختیاط کی ضرورت ھے؟

کچھ ادویات ایسی ھیں جنہیں پالیویزوماب کے ساتھ نہیں لیا جا سکتا۔ آپ کو اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو بتانا ھو گا کھ اکر آپ کوئی دوسری نسخے والی یا بغیر نسخے والی یا دیسی اور ةربل دوا لے رھے ھیں

ایسی کوئی دوا نھیں ھے جو کھ بچے کو آر ایس وی کی بیماری سے بچا سکے جو کھ بدن کے چھونے سے بھی پھیل جاتی ھے۔آپ اپنے ھاتھ صابن اور پانی سے دھونے کے بعد بچے کو چھونے سے آپ بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ھیں

ضروری معلومات جن کا آپ کو پتھ ہونا ضروری ھے۔

بچے کی ساری ادویات کی لسٹ اپنے پاس تیار رکھیں اور ڈاکٹر یا دوا ساز کو مہیا کریں

اپنے بچے کی دوا کسی کو یا کسی دوسرے کی دوا اپنے بچے کو ھرگز نہھ دیں

پالیویزوماب کے ٹیکے کی وجھ سے اپنے بچے کو مامونییت کے ٹیکے لگوانے سے نہ روکیے۔ کیونکھ پالیویزوماب کے ٹیکے دوسری دواوں میں مداخلت کا سبب نہیں بنتے

جس تاریخ سے بچھ پالیویزوماب کا ٹیکھ لے رھا ہے اس تاریخ کو مامونییت کے کارڈ میں درج کرکے رکھیں

اگر آپ پالیویزوماب کا سٹاک اپنے پاس رکھنا چاھتے ھیں تو اسے نارمل فریج میں رکھیں یعنی فریزر میں نھ رکھیں

تاریخ لانتہا کے بعد ادویات کو اپنے پاس نھ رکھپیں۔ آپنے دوا ساز سےپرانی ادویات کو ضائع کرنے کا طریقھ پوچھں

پالیویزوماب کی دوا کسی مخفوظ جگھ پر بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ اگر بچھ زیادہ مقدار میں دوا لے لیتا ھے اونتاریو زھر خردنی کے مرکز سے رابطھ کریں

  • اگر آپ ٹورنٹو میں رھتے ھیں تو فون 5900-813-416 پر کال کریں
  • اگر اونٹارو میں کسی اور جگھ رھتے ھیں تواس نمبر پر رابطھ کریں 9017-268-800-1
  • اگر اونٹاریو سے باھر ھیں تو اپنے لوکل زھر خردنی کے مرکز سے رابطھ کریں

دست برداری: پرنٹنگ کے وقت فیملی میڈ ایڈ میں دی گئی یہ معلومات درست ھیں۔ اس میں پالیویزوماب کا خلاصھ مہیا کیا گیا ھے نھ کہ پوری معلومات مہیا کی گئی ھیں۔ سارے ذیلی اثرات بھی مہیا نھیں کئے گئے۔ اکر آپ کو مزید معاومات درکار ھوں تو اپنے ھیلتھ کئر مرکز سے رابطے کریں

Last updated: مارچ 16 2010