لیموٹریجن

Lamotrigine [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

آپکے بچے کو لیموٹریجن نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ لیموٹریجن کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

لیموٹریجن کچھ اقسام کے دوروں کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

آپ نے لیموٹریجن کے برینڈ کا لیمکٹل سنا ہوگا۔ لیموٹریجن سادی گولی اور چبانے والی گولی کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اپنے ڈاکٹر کو بتائیں اگر آپکے بچے کو:

  • لیموٹریجن سے الرجی ہو۔

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • دل کی بیماری
  • گردے کی بیماری
  • جگر کی بیماری
  • تھیلیسیمیا – خون کے لال خلیوں کی وراثتی بیماری

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

  • اپنے بچے کو لیموٹریجن بالکل اسی طرح دیتے رہیں جس طرح آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے۔
  • لیموٹریجن کو کھانے کے ساتھ یا بغیر دیا جا سکتا ہے۔
  • اگر آپکا بچہ عام لیموٹریجن کی گولی لے رہا ہو اور اسکو ثابت نگلنے سے قاصر ہو تو اسکو توڑا، پیسا یا کسی نرم کھانے مثلاً پڈننگ یا سیب کی چٹنی پر ڈال کر دیا جا سکتا ہے۔
  • نرم خوراک کی صرف تھوڑی سی مقدار استعمال کریں تاکہ آپکا بچہ اسکو پورا ختم کر لے۔
  • اگر آپکا بچہ چبانے والی گولی لے رہا ہو تو اسکو نگلا، چبایا یا کسی مائع مثلاً پانی یا جوس میں ملا کر پیا جا سکتا ہے۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

لیموٹریجن اپنا ہورا اثر دکھانے میں کئی ہفتے لے سکتی ہے۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

ممکن ہے لیموٹریجن کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • سردرد
  • چکر آنا
  • غنودگی
  • متلی یا الٹیاں
  • نیند میں مشکلات
  • خراب معدہ
  • خشک منہ

اگر آپ اپنے بچے میں یہ ضمنی اثرات دیکھیں تو اپنے ڈاکٹر سے دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔

  • دو نظری یا دھندلی بصارت
  • غیر معمولی بے ڈھنگا پن
  • رویہ میں یا ذہنی تبدیلی

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • جلد کے ریش
  • بخار یا نزلہ کی علامات
  • دوروں میں اضافہ
  • سانس لینے میں مشکلات
  • چہرے، منہ، ہاتھوں اور ٹانگوں پر سوزش
  • غیر معمولی خون بہنا یا خارش

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

دوسری ادویات لیموٹریجن کے ساتھ مل کر تعامل کر سکتی ہیں اور ممکن ہے آپکا ڈاکٹر اس کی خوراک میں تبدیلی کرنا چاہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے ڈاکٹر یا دواساز کو پتا ہو کہ آپکا بچہ یہ ادویات لے رہا ہے۔

  • والپرئک ایسڈ (ڈیپاکین، ایپیوال)
  • فینوباربیٹل
  • فینیٹوئن (ڈیلاٹن)
  • پریمیڈون (مائسولین)
  • کارباماذاپائن (ٹیگریٹول)
  • آکسکارباذیپائن (ٹریلیپٹل)

اس کے ساتھ اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ، جڑی بوٹیوں والی یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔

لیموٹریجن کے استعمال کے دوران آپکے بچے کو معمول کی نسبت دھوپ جلن کے ذیادہ امکانات ہوں گے۔ دھوپ جلن سے بچنے کے لئے:

  • دیر تک براہ راست سورج کی روشنی سے بچائیں۔
  • گھر سے باہر اپنے بچے کی جلد اور سر کو کپڑے اور ٹوپی سے ڈھک کر رکھیں۔
  • ایس پی ایف 15 یا اس سے ذیادہ کی سن بلوک کا استعمال کریں۔
  • سن لیمپ اور چمڑے کے بستر سے گریز کریں۔

اگر آپ اپنے بچے کے جسم پر کسی بھی قسم کے ریش کی علامات دیکھیں تو لیموٹریجن کی اگلی خوراک تب تک روک کر رکھیں جب تک آپ اپنے ڈاکٹر سے بات نہ کر لیں۔ لیموٹریجن کو کسی بھی وجہ سے اچانک بند مت کریں کیونکہ اس سے آپکے بچے کے دوروں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے آپکا ڈاکٹر اسکو مکمل بند کرنے سے پہلے آہستہ آہستہ کم کرنا چاہتا ہو۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ کسی دوسرے کی ادویات اپنے بچے کو مت دیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس لیموٹریجن ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں، اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

لیموٹریجن کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

لیموٹریجن کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں لیموٹریجن استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ لیموٹریجن کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو لیموٹریجن کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: مئی 12 2009