آپ کے بچے کو ایک دوائی لینی پڑتی ھے جسے ابوپروفن کہتے ہیں۔ ۔ یہ معلوماتی صفحہ آپکو بتاتا ھے کہ ابوپروفن کس طرح کام کرتی ھے اسے کس طرح دینا چاہیے، اور اس کے کیا غیرمفید اثرات ہوتے ہیں، اور اس دوائی کو لینےسے آپ کے بچے کو کیا مشکلات ہوتی ہیں۔
یہ دوائی کیا ھے؟
ابوپروفن بخار اور/ یا درد کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا ھے۔ یہ دوائیوں کے ایک گروپ سے تعلق رکھتی ھے جسے نان سیڑائیڈل اینٹی انفلامیٹری ڈرکس این- ایس- اے- آئی دیز کہتے ہیں۔ ابوپروفن جسم میں پیدا اور خارج ہونے والے ایسے کیمیکلز کو روکتی ھے جو درد اور سوجن کا باعث بنتے ہیں۔ یہ دماغ میں جسم کے تھرمواسٹیٹ کے مطابق بخارکی شدت کو کم کر سکتی ھے۔
آپ ابوپروفن کو اس کے برانڈ ناموں سے بھی سن سکتے ہیں جیسے کہ ایڈول آ ر یا موٹرن آ ر ۔ ابوپروفن گولی کی صورت میں آتی ھے جسے نگلا جا سکتا ھے یا چبانے والی گولی کی صورت میں ہو سکتی ھے۔
اپنے بچے کو یہ دوائی دینے سے پہلے:
اگر آپ کا بچہ ابوپروفن یا کسی این ایس اے آئی ڈیز مثلا اے ایس اے اسپرین سے الرجی ھے تو اپنے ڈاکٹر کو بتا دیں۔
اگرآپ کے بچے میں نیچے دی گئی علامات میں سے کوئی ھے تو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو بتا دیں۔ اس دوائی کو لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر لینے کی ضرورت ھے اگر آپ کے بچے میں یہ علامات ہیں:
- دمہ
- گردے اور جگر کا مسئلہ
- معدے کا السر یا سوجن کی بیماری
- خون کا بہنا یا جمنے کا مسئلہ
- دل کا فیل یونا یا بلڈپریشر زیادہ ہونا
اپنے بچے کو یہ دوائی کسطرح دینی چاہیے؟
اپنے بچے کو ابوپروفن دیتے ہوئے ان ہدلیات کی پیروی کریں:
- معدے کو خرابی سے بچانے کے لیے اس دوائی کو کھانے کے ساتھ دیں۔
- چبانے والی گولیوں کو پسا جا سکتا ھے اور کھانے میں ملایا جا سکتا ھے یا چبایا جا سکتا ھے انھیں پورا نگلنا نہیں چاہیے۔
- اگر آپ کا بچہ گولیاں نگل نہیں سکتا تو یہ دوائی ڈراپس اور سپیشن کی صورت میں بھی دستیاب ہوتی ھے استعمال سے پہلے سپنشن کو اچھی طرح ہلالیں۔
- جن بچوں کی فیڈ نگ ٹیوبزہوتی ہیں وہ بھی یہ لیکیویڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ دوائی دینے سے پہلے اور بعد میں ان فیڈ نگ ٹیوبزکو دھو لیں۔
- اس سیرپ کی مقدار کو اچھی طرح ناپ لیں۔ اس دوائی کے ساتھ نانپنے کے آلے ہوتے ہیں ان کو استعمال کریں۔ اگریہ دستیاب نہ ہوں تو پھر اپنے دواساز سے اورل سرنج، دوائی کا ڈراپر، دوائی کا چمچ یا دوائی کا کپ لے لیں ( صرف بچوں کے لیے )۔
اگر آپ کے بچے کی کوئی خوراک چھوٹ جائے توکیا کرنا چاہیے؟
- یاد آنے کی صورت میں جلد ازجلد چھٹی ہوئی خوراک دیں۔
- اگر اگلی خوراک کا وقت بالکل قریب ہو تو بھی چھٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ دیں۔ اگلی خوراک وقت مقررہ پر دیں اور دو خوراکوں کے درمیان چھ گھنٹے کا وقفہ دیں۔
- کبھی بھی اپنے بچے کو چھٹی ہوئی خوراک سے دو خوراکیں ملا کر نہ پلائیں۔
یہ دوائی کتنی دیر تک کام کرتی ھے؟
آپ کا بچہ اس دوائی کو لینے کے فورًا بعد ہی بخار اور درد میں بہتری محسوس کرنے لگے کا۔
اس دوائی کے ممکنہ غیر مفید اثرات کیا ہیں؟
آپ کا بچہ یا بچی اس دوائی کو لینے کے بعد غیر مفید اثرات سے دوچارہو سکتا ھَے۔ گر یہ غیر مفید اثرات جاری رہیں اور نہ جائیں یا آپ کے بچے کو پریشانکریں تو اپنے بچے کے ڈاکٹر سے رجوع کریں:
- معدے میں درد
- متلی کی کیفیت اور متلی
- اسہال ( پانی کیطرح پاخانہ آنا ) یا قبض ہونا
بچے کے ڈاکٹر کو دفتری اوقات میں کال کریں اگر بچے کو غیرمعمولی خون آرہا ہو یا خراشیں ہوں۔
نیچے دیئے گئے غیر مفید اثرات عام نہیں ھیں مگر یہ تشویشناک مشکلات کی نشاندھی کر سکتے ھیں ۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر سے فورآ رابطہ کریں یا ان علامات کی صورت میںاسے ایمرجنسی ڈیپارٹمینٹ لے جایئں ۔
- پاخانے کا کالا، ٹاری یا خون الود ھونا ۔
- جلد پر دانے نکلنا یا الرجی کی صورت میں کوئی اور نشان ظاھر ھونا۔
- پیشاب میں خون آنا۔
- سانس سے آواز آنا یا سانس لینے میں دشواری ھونا۔
اس دوائی کے استعمال کے ساتھ آپکے بچے کو کیا حفاظتی تدابیر استعمال کرنی چاھیں ؟
اپنے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں اگر آپکا بچہ ٹارٹرازین (ییلوڈائی) سے الرجی ھے یا اسے فینائل کیٹون یوریا (پی کے یو) ھے کیونکہ اس دوائی میں ٹارٹرازین یا فینائل ایلانین ھوسکتا ھے۔
کچھ ادویات ایسی ھیں جنھیں ابوپروفن کے ساتھ نھیں لینا چاھئے یا کچھ صورتوں میں ابوپروفن اور دوسری دوائیوں کی خوراک کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ھوتی ھے ۔ یہ ضروری ھے کہ ڈاکٹر یا دواساز کو علم ھونا چاھیے کہ آپکا بچہ کس قسم کی ادویات لے رھا ھے ( نسخے ، کاونٹر کے اوپر ، ھربل یا نیچرل پروڈکٹس ) جن میں اینٹی کوایگولینٹس ( وارفیرن )، سائیکلو سپورن اور ٹیکرولیمس، میتھوٹریگزٹ، ڈائیاریٹیکس ( واٹرٹیبلس ) یا دوسری دل کے مرض کی ادویات شامل ھیں۔
دوسری کونسی اہم معلومات جاننا چاہیے؟
اپنے بچے کی ادویات کی فہرست رکھیں اور ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔
اپنے بچے کی ادویات کو دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اپنے بچے کو کسی اور کی ادویات نہ دیں
اس چیز کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے پاس اتنی ابوپروفن ہوجوکہ ہفتے کے آخر تک، چھٹیوں میں چلتی رہے۔ اور ان ادویات کے ختم ہونے سے کم ازکم دو دن پہلے اپنی فارمیسی میں فون کر لیں تاکہ اسے دوبارہ پورا کیا جا سکے۔
ابوپروفن کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈی، خشک اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسے باتھ روم یا کچن میں نہیں رکھیں۔
زائدالمیعاد ادویات نہ رکھیں۔ اپنے دواساز سے پتا کریں کہ زائدالمیعاد یا بچی ہوئی ادویات کو کیسے پھینکنا ھے۔
ابوپروفن کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور کسے محفوظ جگہ میں لاک کرلیں۔ اگر آپ کا بچہ بہت زیادہ ابوپروفن پی لیتا ھے تو اونیٹریوپیوذن سینٹر پر کسی نمبر پر فون کریں یہ کالزمفت ہیں۔
- اگر آپ ٹورنٹومیں ہیں تو فون کریں 5900-813-416
- اگر آپ اون ٹیریو میں کہیں اور ہیں تو فون کریں 9017-268-800-1
- اگر آپ اون ٹیریوسے باہر ہیں تواپنے قریبی پیوزن انفارمیشن سینتڑ میں کال کریں۔
دستبرداری: اس فیملی – میڈ- ایڈ میں یہ معلومات اشاعت کے وقت بالکل ٹھیک ھے۔ اس میں ابوپروفن کے متعلق معلومات کا خلاصہ ھے اور اس دوائی کے متعلق ساری ممکنہ معلومات نہیں ھے، نہ ہی سارے غیرمفید اثرات شامل ہیں۔ اگر آپ کو کچھ سوال کرنا ھے یا ابوپروفن کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے صحت عامہ کے نمائندوں سے حاصل کریں۔