آپکے بچے کو کوٹرائیموکسازول [Cotrimoxazole]نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ کوٹرائیموکسازول کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔
یہ دوا کیا ہے؟
کوٹرائیموکسازول ایک ایسی دوا ہے جسے اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کا استعمال ان جراثیم جنھیں بیکٹیریا کہتے ہیں، کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے کیا جاتا ہے۔
کوٹرائیموکسازول دو ادویات سے مل کر بنتی ہے، سلفیمتھوکسازول اور ٹرائمتھوپرم۔
آپ نے کوٹرائیموکسازول کو اس کے برینڈ کے نام سے سنا ہوگا، سیپرا، بیکٹرم، اپو-سلفیٹرم یا نووا ٹریمل۔ کوٹرائیموکسازول گولی اور مائع کی شکل میں آتی ہے۔
اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے
اگر آپکے بچے کو ان میں سے کچھ ہو تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔
- سلفونامائڈ یا سلفہ سے بنی ادویات سے الرجی ہو۔
- ٹرائمتھوپرم سے الرجی ہو۔
اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔
- اینیمیا یا دوسرے خون کے مسائل
- گلوکوز 6 فوسفید ڈی ہائڈروجینیز جی 6 پی ڈی کی کمی
- گردے کی بیماری
- جگر کی بیماری
- پورفیریا
آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟
اپنے بچے کو کوٹرائیموکسازول دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:
- اپنے بچے کو تب تک کوٹرائیموکسازول دیتے رہیں جب تک آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔ کسی بھی وجہ سے کوٹرائیموکسازول کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
- اپنے بچے کو کوٹرائیموکسازول ہر روز ایک ہی وقت پر دیں جس وقت آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چُھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
- اپنے بچے کو کوٹرائیموکسازول ایک گلاس پانی یا کسی دوسرے مائع کے ساتھ دیں۔ جب آپکا بچہ کوٹرائیموکسازول لے رہا ہو تواسے کثیر مقدار میں پینے کیلئے مائع مثلاً پانی، جوس یا دودھ دیں۔
- آپکا بچہ کوٹرائیموکسازول کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر لے سکتا ہے۔ اگر یہ آپکے بچے میں معدے کے مسائل پیدہ کرے تو اسکو دودھ یا کھانے کے ساتھ لیا جا سکتا ہے۔
- اگر آپکا بچہ مائع کوٹرائیموکسازول لے رہا ہو تو بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔ خاص چمچ سے یا پھر دواساز کی دی ہوئی بوتل سے دوا کی پیمائش کریں اور خوراک دیں۔
اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟
- یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
- اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
- اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔
یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟
کوٹرائیموکسازول کا استعمال شروع کرنے کے دو دن کے اندر آپکا بچہ بہتر محسوس کرنا شروع کر دے گا۔
اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟
ممکن ہے کوٹرائیموکسازول کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
- خراب معدہ
- ڈائریا (ہلکے، پانی والے پاخانے)
- الٹیاں (منہ سے دودھ نکالنا)
- بھوک ختم ہونا
- سردرد
- چکر آنا
ان ضمنی اثرات کی صورت میں اپنے ڈاکٹر کو دفتر کے اوقات کے دوران کال کریں:
- سورج میں جلد کی حسّیت کا کم ہونا
- پیشاب کرتے وقت درد ہونا یا تیزابیت کا احساس جوکہ نیا ہو اور صحیح نہ ہو رہا ہو۔
دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے کر جائیں۔
- جلد پر شدید ریش ( ریش جس نے جلد کا ذیادہ حصہ بخار اور چھالوں سے ڈھکا ہو)
- چھَپاکی (بڑھے ہوئے، جلد پر سرخ خارش ہونے والے حصّے )
- آنکھوں یا جلد میں پیلاہٹ
- غیرمعمولی خراش یا خون کا بہنا
- منہ، ہونٹوں، زبان یا حلق میں سوزش
- سانس لینے میں مشکلات
جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟
اپنے بچے کی کسی بھی قسم کی سرجری مشمول دانتوں کی سرجری یا کوئی بھی ہنگامی طور پر علاج کروانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ کو بتائیں کہ آپکا بچہ کوٹرائیموکسازول لے رہا ہے۔
اپنے بچے کو کوئی بھی دوسری دوا (تجویزشدہ، غیر تجویز شدہ، جڑی بوٹیوں والی یا قدرتی مصنوعات) دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا دوا ساز کو دکھائیں۔
کوٹرائیموکسازول آپکے بچے میں دھوپ جلن کے امکانات بڑھاتا ہے۔ دھوپ جلن سے بچنے کیلئے:
- ذیادہ دیر تک سورج کی سیدھی روشنی پڑنے سے بچائیں۔
- گھر سے باہر اپنے بچے کو کپڑے اور ٹوپی سے ڈھک کر رکھیں۔
- 15 یا اس سے ذیادہ ایس پی ایف کے ساتھ سن سکریں لگائیں۔
- روشنی والے لیمپ اور دبّاغی بستر سے گریز کریں۔
آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟
ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔
اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس کوٹرائیموکسازول ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔
کوٹرائیموکسازول کے کیپسول یا مائع کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔
ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔
کوٹرائیموکسازول کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں کوٹرائیموکسازول استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔
- اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
- اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔
دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ آپکو کوٹرائیموکسازول کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو کوٹرائیموکسازول کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔