اپنے گھر کو زھر سے محفوظ رکھیں : آپکے خاندان کو زھر سے محفوظ رکھنے کی گائیڈ

Poison prevention: A guide to keeping your family safe from poisons [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اس کتابچہ میں دی گئی معلومات آپکی گھر میں زھر کی وجہ سے پیدا ھونے والے نا خوشگوار واقعے سے بچاو میں مدد کریں گی۔


اپنے خاندان کو زھر سے کیسے محفوظ رکھنا ھے

آپکے گھر میں ایسی بہت سی چیزیں ھیں جوکہ آپکے بچے کیلئے زھریلی ھو سکتی ھیں۔ ممکن ھے کہ آپ صفائی کیلئے استعمال کی جانے والی اشیاء، ادویات، پودے اور الکوھل کے زھر آلود ھونے کے بارے میں نہ سوچیں۔ لیکن یہ خاص طور پر بچوں کیلئے بہت خطرناک بلکہ جان لیوہ ثابت ھو سکتی ھیں۔

زھریلی مصنوعات کو عموماً ایسی جگہوں پر محفوظ کیا جاتا ھے جہاں تک بچوں کی پہنچ ھوتی ھے۔ خاص طور پر بہت چھوٹے بچے زھر سے بہت حساس ھوتے ھیں۔ کیونکہ وہ اپنی دنیا کو اپنے منہ کے زریعے دریافت کرتے ھیں۔ چھوٹے بچے یہ نہیں جانتے کے کونسی اشیاء انکے کھانے کیلئے محفوظ ھیں۔ زھریلی اشیاء کی خطرناک حد تک مقدار کو نگلنے میں بچوں کو کچھ سیکنڈ لگتے ھیں۔

اگر کوئی زھر آلود ھو جائے تو کیا کرنا چاھیے

زھر کو خود سے چکھنے، چھونے یا سونگھنے کی کوشش مت کریں۔ اگر آپکا بچہ بےھوش ھو، کانپ رھا ھو یا شدید ھل رھا ھو یا اسے سانس لینے یا نگلنے میں مشکل پیش آ رھی ھو تو فوراً 1-1-9 پر فون کریں۔

نگلے گئے زھر کیلئے

اگر آپکا بچہ جاگ رھا ھو تو :

  • اسے پانی کے چھوٹے گھونٹ دیں
  • پوائزن سنٹر کو اس نمبر پر فون کریں

سانس کے زریعے لیے گئے زھر کیلئے

اگر آپکا بچہ جاگ رھا ھو تو :

  • اسے باھر یا تازہ ھوا میں لے کر جائیں
  • اپنے مقامی پوائزن سنٹر میں کال کریں

آنکھ میں زھر جانے کی صورت میں

  • آنکھ کو نیم گرم پانی سے 15 منٹ تک کھنگھالیں
  • Call your local Poison Centre

جلد پر زھر لگنے کی صورت میں

  • جلد کو نیم گرم پانی سے 15 منٹ تک کھنگھالیں
  • جن کپڑوں پر زھر لگا ھو انکو اتار دیں
  • اپنے مقامی پوائزن سنٹر میں کال کریں

مزید معلومات کیلئے: کینیڈا میں زھر کے معلوماتی مراکز سے رابطہ کریں۔

گھر میں پائے جانے والے سب سے عام زھر کی اقسام

درد کی ادویات

یہ ادویات مائع یا گولیاں ھو سکتی ھیں۔ درد کی ادویات کی مثالوں میں یہ ادویات شامل ھیں:

  • ایسیٹامینوفن جیسا کہ ٹائلینول یا ٹیمپرا
  • اے ایس اے جیسا کہ ایسپرین
  • اِبوپروفن جیسا ایڈول یا مورٹن

گھر میں استعمال کیے جانے والے کلینر

ان میں بلیچ، ڈش واشر ڈٹرجنٹ، کھڑکیوں کے کلینر اور آون کے کلینر شامل ھیں۔

دیگر نسخے والی اور بغیر نسخے والی ادویات

ان ادویات میں نیند کی گولیاں، خون کے دباو کو کنٹرول کرنے والی ادویات، پریشانی اور ڈپریشن کی ادویات، وٹامن اور الرجی کی ادویات شامل ھیں۔

کاسمیٹک یا ذاتی نگہداشت کی مصنوعات

ان مصنوعات میں لوشن، پرفیوم، ناخن کی پالش مٹانے والا لوشن، دانت صاف کرنے والی پیسٹ، ماوتھ واش اور ڈیوڈورنٹ شامل ھیں۔

پودے

گھر کے اندر رکھنے والے پودے، باغ کے پودے، پھول، اور سبزیوں کے حصّے زھر آلود ھو سکتے ھیں۔ بیری بھی زھر آلود ھو سکتی ھیں۔

کھانسی اور سردی کی ادویات

یہ ادویات مائع اور گولیوں کی صورت میں ھو سکتی ھیں۔

الکوھل

الکوھل سے بنی پینے کی اشیاء مثلاً بئیر، وائن اور شراب، اور اس کے ساتھ رگڑنے والی الکوھل آپکے بچے کیلئے زھریلی ھو سکتی ھیں۔

پٹرول اور دوسری گاڑی کی اشیاء

یہ اشیاء جیسا کہ گاڑی کا تیل، اینٹی فریز، لاک ڈی آئسر اور ونڈ شیلڈ کو دھونے والا مائع جوکہ عموماً گیراج یا بیسمنٹ میں رکھی جاتی ھیں۔

گھر میں رکھی جانے والی خطرناک مصنوعات

ادویات

بچے کیلئے وہ تمام ادویات خطرناک ثابت ھو سکتی ھیں جنکی غلط مقدار یا غلط قسم کو نگلا جائے۔ ان ادویات میں نسخے والی، بغیر نسخے والی، جڑی بوٹیوں سے تیار کی گئی ادویات اور وٹامن شامل ھیں۔

ادویات کس طرح حفاظت سے لینی اور دینی ھیں

ڈاکٹر کے آفس یا فارمیسی کو چھوڑنے سے پہلے، اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ نے ادویات کو لینا یا دینا صحیح طرح سیکھ لیا ھے۔ ان سوالات کو پوچھنا یقینی بنائیں

  1. دوا کو لیتے یا دیتے وقت اسکی کتنی مقدار ھونی چاھیے؟
  2. دوا کو ایک دن میں کتنی مرتبہ لینا یا دینا ھے؟
  3. دوا کو کس وقت لینا یا دینا ھے؟
  4. دوا کو کتنے دن تک لینا یا دینا ھے؟

ادویات کو حفاظت سے لینے یا دینے کے بارے میں مزید ھدایات یہ ھیں:

  • اپنی ادویات کو اپنے بچوں کے سامنے مت لیں۔ وہ آپکی نَقل کرنے کی کوشش کر سکتے ھیں۔
  • ادویات کو "کینڈی" مت کہیں۔ بچےکو ادویات دینے کو کھیل مت بنائیں۔
  • بچے کو دوا دینے سے پہلے یا خود دوا لینے سے پہلے دوا کے لیبل کو ضرور پڑھیں۔
  • بچے کو ادویات دینے کی ذمہ داری صرف ایک ھی بندے کی ھونی چاھیے تاکہ دوگنی خوراک دینے سے بچاجا سکے۔ دوگنی خوراک تب واقع ھوتی ھے جب ایک مریض کو ایک ھی دوا کی دو خوراکیں دے دی جائیں
  • اندھیرے میں نہ تو خود ادویات لیں اور نہ ھی بچے کو دیں۔
  • اپنے بچے کو کسی اور کی دوا مت دیں اور نہ ھی خود کسی اور کی دوا استعمال کریں۔
  • جب بھی آپکے گھر کے معمول میں کوئی تبدیلی آئے تو مزید احتیاط برتیں[جیسا کہ چھٹیوں کے دوران، کسی دوسرے کے گھر کا دورہ کرنے کے دوران، یا کہیں دوسری جگہ جاتے وقت]۔ ان اوقات کے دوران والدین کے غافل ھونے اور بچے کے زھر لینے کے زیادہ امکانات ھوتے ھیں۔

ادویات کو کس طرح بحفاظت محفوظ کرنا ھے

  • اپنے دوا ساز کو تمام نسخے والی اور بغیر نسخے والی ادویات کو ایسے ڈبے میں ڈال کر دینے کو کہیں جن کے اوپر بچوں سے بچاو والے ڈھکن لگے ھوئے ھوں۔ یاد رکھیں کہ بہت سے بچے ان ڈھکنوں کو بھی کھول سکتے ھیں۔
  • جتنی دوا کی ضرورت ھو صرف اتنی ھی کم سے کم مقدار خریدیں۔
  • تمام ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور بند الماری یا ٹول باکس میں رکھیں۔
  • بوتل میں پڑی باقی گولیوں پر نظر رکھیں۔ ایسا آپ بوتل پر ماسکنگ ٹیب چپکا کے کر سکتے ھیں۔ ماسکنگ ٹیپ پر لکھیں کہ بوتل میں کتنی گولیاں باقی ھیں۔ جب بھی آپ بوتل میں سے ایک گولی نکالیں تو ٹیب کے اوپر لکھی مقدار میں سے ایک منفی کر دیں۔
  • ایسی ادویات جنکو فریج میں رکھنا ضروری ھو انکو ایک پلاسٹک کے ڈبے میں رکھیں۔ اس ڈبے کو فریج میں پیچھے رکھیں تاکہ بچہ اس تک آسانی سے نہ پہنچ سکے۔
  • ادویات کو ہمیشہ ان کے اصل ڈبے میں رکھیں۔
  • ادویات کو وٹامن، اور دوسری گولیوں کے ساتھ مکس کرکے ایک ڈبے میں مت رکھیں۔
  • اگرآپ ادویات کو اپنے پرس یا ڈائپر کے بستے میں رکھتی ھیں تو انہیں بچے کی پہنچ سے دور رکھیں۔ یاد رکھیں کہ آپکا بچہ ڈائپر کے بستے کے اندر اور پرس تک بہت آسانی سے پہنچ سکتا ھے۔
  • ھر استعمال کے بعد ادویات کو دور بند کرکے رکھیں۔

ادویات کو کس طرح پھینکنا ھے

ان ادویات کو اپنی ادویات کی الماری سے ختم کریں:

  • ایسی ادویات بشمول گولیاں، مائع یا کریم جنکی میعاد ختم ھو چکی ھو
  • ایسی ادویات جنکا رنگ صحیح نہ ھو یا جو پُرانی لگنا شروع ھو جائیں
  • بوسیدہ گولیاں
  • ایسی نسخے والی ادویات جنکو استعمال نہ کیا گیا ھو
  • بوتلیں یا ڈبے جن پر لیبل نہ لگے ھوئے ھوں

پُرانی یا بچی ھوئی ادویات کو اپنے دواساز کے پاس لے کر جائیں۔ آپکا دواساز انکی بحفاظت تصفیہ کر دے گا۔ ادویات کو کچرے میں مت پھینکیں۔ انکو نہ تو بیسن میں ڈالیں اور نہ ھی بیت الخلاء میں بہائیں۔

گھر کی دوسری خطرناک مصنوعات کو دیکھیں

صفائی کی مصنوعات

  • اگر آپ صفائی کیلئے استعمال کی جانے والی مصنوعات کا استعمال کر رھے ھوں اور فون آجائے یا دروازے کی گھنٹی بجے تو صفائی والی مصنوعات کو اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ انکو کسی ایسی جگہ پر مت چھوڑیں جہاں آپکا بچہ پہنچ سکتا ھو۔
  • صفائی کیلئے استعمال کی جانے والی مصنوعات کو ملا کر مت استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے ایسے زھریلے دھوئیں یا گیس کا اخراج ھو سکتا ھے جوکہ سانس کے ساتھ اندر جانے کی صورت میں آپکے اور آپکے بچے کیلئے نقصان دہ ھو سکتے ھیں۔

پینٹ

اگر آپ پینٹ کر رھے ھوں یا پھر کیمیائی مادے جیسا کہ کیڑے مار یا آون کی صفائی کرنے والا سپرے چھڑک رھے ھوں تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ تک تازہ ھوا پہنچ رھی ھو۔ اپنی کھڑکیاں اور دروازے کھولیں۔

سیسہ

ممکن ھے کہ کینیڈا کے چند پُرانے گھروں کے اندر یا باھر ایسے پینٹ کا استعمال ھوا ھو جس میں سیسہ موجود ھو۔ اگر آپکا بچہ چھلے ھوئے یا ڈھیلے پینٹ کو نگل لے یا گھر کی تجدید کے دوران سیسہ والے پینٹ کے ذرات کو سانس کے ساتھ اندر کھینچ لے تو یہ آپکے بچے کو زھر آلود کر سکتے ھیں۔

سیسے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے:

  1. پُرانے گھروں میں سیسہ، کینیڈین مورٹیج اینڈ ہاوسنگ کارپوریشن ویب سائٹ:
    www.cmhc-schl.gc.ca/en/co/maho/yohoyohe/inaiqu/inaiqu_007.cfm
  2. انسان کی صحت پر سیسے کے اثرات: ھیلتھ کینیڈا ویب سائٹ:
    www.hc-sc.gc.ca/iyh-vsv/environ/lead-plomb_e.html

پودے

  • آپکے گھر اور باغ کے کچھ پودے بھی زھریلے ھو سکتے ھیں
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکو اپنے تمام پودوں کے نام پتہ ھوں اور آپ جانتے ھوں کہ کونسے پودے زھریلے ھیں
  • زھریلے پودوں کو ایسی جگہ منتقل کریں جہاں آپکے بچے نہ پہنچ سکتے ھوں۔
  • نئے پودوں کے ساتھ آنے والے ٹیگ کو اپنے پاس رکھیں تاکہ آپکو ان پودوں کے نام یاد کرنے میں مدد مل سکے

الکوھل اور سگریٹ

پارٹی کے بعد ہمیشہ سگریٹ کے راکھ کی ٹرے کو خالی کرنا اور بچی ھوئی الکوھل کو نالی میں بہانا مت بھولیں۔

خطرناک مصنوعات کو کیسے محفوظ کرنا ھے

  • کھانے کی اشیاء، ادویات اور صفائی کیلئے استعمال کی جانے والی اشیاء کو ایک جگہ پر مت رکھیں۔ ان سب کو علیحدہ جگہوں پر رکھیں۔
  • صفائی کیلئے استعمال کی جانے والی تمام اشیاء کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں یا اپنی الماریوں پر حفاظتی کنڈیاں لگوائیں۔
  • صفائی کیلئے استعمال کی جانے والی تمام اشیاء کو اسی ڈبے کے اندر رکھیں جن کے اندر وہ آئی ھوں۔
  • اپنی ذاتی استعمال کی مصنوعات مثلاً ناخنوں کی پالش کو مٹانے والا لوشن، ماوتھ واش، دانتوں کی پیسٹ، اور لوشنوں کو لاک والی الماری میں رکھیں۔
  • خطرناک مصنوعات جیسا کہ پینٹ، ونڈ شیلڈ کو دھونے والا مائع، اینٹی فریز اور گاڑی کے تیل کو لاک والی الماری میں رکھیں۔ اپنے گھر کی جگہوں مثلاً گیراج، ایٹک، کپڑے دھونے کے کمرے اور بیسمنٹ میں ان مصنوعات کی جانچ کریں۔

پینٹ اور دوسرے کیمیائی مادوں کو کیسے ضائع کرنا ھے

غیر استعمال شدہ پینٹ اور دوسرے کیمیائی مادوں کو نالی میں مت بہائیں۔ اس بارے می جاننے کیلئے کہ غیر استعمال شدہ پینٹ کو کس طرح ضائع کرنا ھے، اپنے مقامی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو کال کریں۔

آپکے گھر کے باھر خطرناک مصنوعات

کیڑے مار ادویات

تمام کیڑے مار ادویات بشمول حشرات کش، نباتات کش اور فنجائی کش ادویات زھر آلود ھو سکتی ھیں۔ صرف اتنی خریدیں جتنی ضرورت ھو۔ لیبل پر دی گئی تمام ھدایات پر عمل کریں تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ اس دوا کو کس طرح حفاظت سے استعمال کرنا، محفوظ کرنا اور ضائع کرنا ھے۔

کیڑے مار ادویات کو کس طرح بحفاظت استعمال کرنا ھے

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے حفاظتی کپڑے مثلاً ربڑ کے دستانے، ربڑ کے جوتے اور حفاظتی عینک پہنی ھوئی ھو۔
  • کیڑے مار ادویات کے استعمال کے دوران کچھ بھی کھانے، پینے اور سگریٹ نوشی سے گریز کریں۔
  • ان مصنوعات کو بچوں کے پاس استعمال مت کریں
  • ایسی گھاس پر مت چلیں جس پر کچھ دیر پہلے کیمیائی سپرے کیا گیا ھو

کیڑے مار ادویات کو کس طرح بحفاظت محفوظ کرنا ھے

کیڑے مار ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور کسی لاک والے ڈبے یا الماری میں رکھیں۔

کیڑے مار ادویات کو کس طرح پھینکنا ھے

  • کیڑے مار ادویات کے خالی ڈبوں کو دوبارہ استعمال مت کریں
  • کیڑے مار یا حشرات کش ادویات کو نالی میں مت بہائیں۔ اور نہ ھی انکو آگ میں پھینکیں۔ یہ ماحول کیلئے شدید نقصان دہ ھو سکتے ھیں۔ اس بارے میں پوچھنے کیلئے کے غیر استعمال شدہ کیڑے مار ادویات کو کیسے پھینکنا ھے، اپنے مقامی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ یا خطرناک مواد کے ڈپو کو فون کریں۔

اِن انتباہ کے نشانات کو دیکھیں

یہ نشانات یا تصاویر اُن مصنوعات کے لیبل پر لگائی جاتی ھیں جوکہ خطرناک ھوتی ھیں۔ آپ اپنے گھر میں استعمال کی جانے والی بہت سی مصنوعات پر یہ نشانات یا تصاویر دیکھیں گے۔ یہ نشانات فریم کے اندر ایک تصویر دکھاتے ھیں۔ یہ تصویر آپکو خطرے کی قسم کے بارے میں بتاتی ھے۔

اپنے گھر میں استعمال کی جانے والی تمام مصنوعات کے لیبل کو پڑھنا یقینی بنائیں۔ تمام نشانات کے مطلب کے بارے میں جانیں۔

زھر

اس نشان کا مطلب یہ ھے کہ اگر اس چیز کو نگلا یا چاٹا جائے تو یہ آپکے یا آپکے بچے کیلئے شدید بیماری یا موت کا باعث بن سکتی ھے۔ اس نشان والی چند مصنوعات سانس کے ساتھ اندر کھینچے جانے کی صورت میں بھی آپکے یا آپکے بچے کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ھیں۔

آتش پذیر

اس نشان کا مطلب یہ ھے کہ اگر اس چیز کو آگ کے قریب لے جایا جائے تو یہ فوراً آگ پکڑ لیتی ھے۔ اس چیز کو حرارت، شعلوں اور چنگاریوں سے دور رکھیں۔

​تباہ کن

اس نشان کا مطلب یہ ھے کہ یہ چیز آپکی جلد یا آنکھوں کو جلا سکتی ھے۔ اگر اسکو نگلا جائے تو یہ آپکے حلق اور معدے کو بھی جلا سکتی ھے۔

دھماکہ خیز

اس نشان کا مطلب یہ ھے کہ اگر اس چیز کے ڈبے کو گرم کیا جائے یا اس میں سوراخ کرنے کی کوشش کی جائے تو اس کا ڈبہ دھماکہ کے ساتھ پھٹ سکتا ھے۔

محفوظ گھر کی چیک لسٹ

ااپنے گھر میں زھر آلود مصنوعات کی چانچ کرنے کیلئے اس گائیڈ کا استعمال کریں۔ انکو بحفاظت استعمال کرنا اور محفوظ کرنا یقینی بنائیں۔

کچن

  • صفائی کی مصنوعات
  • وٹامن
  • ادویات

غسل خانے

  • صفائی کی مصنوعات
  • کاسمیٹک
  • لوشن
  • وٹامن
  • ادویات
  • شیمپ

بیڈ روم

  • کاسمیٹک
  • لوشن
  • پرفیوم
  • ادویات

بیٹھک

  • پودے
  • الکوھل کے مشروبات
  • چھلنے والا پینٹ

پرس

  • ادویات
  • کاسمیٹک
  • لوشن

گیراج

  • اینٹی فریز
  • پٹرول
  • کیڑے مار ادویات
  • پینٹ
  • لاک ڈی آئسر
  • ونڈ شیلڈ کو دھونے والا مائع

کمرہ ذخیرہ اور خفیہ کمرہ

  • دوسرے کیمیائی مادے
  • کافوری گولی
  • پینٹ

گھر کے بیرونی حصّے میں

  • پودے اور مشروم
  • حشرات کش
  • نباتات کش
  • فنجائی کش
  • کھادیں

اھم نکات

  • آپکے گھر میں ایسی بہت سی چیزیں ھیں جوکہ آپکے بچے کیلئے زھریلی ھو سکتی ھیں۔
  • بہت چھوٹے بچے خاص طور پر زھر سے بہت حساس ھوتے ھیں۔ کیونکہ وہ اپنی دنیا کو اپنے منہ کے زریعے دریافت کرتے ھیں۔
  • بچے کیلئے وہ تمام ادویات خطرناک ثابت ھو سکتی ھیں جنکی غلط مقدار یا غلط قسم کو نگلا جائے۔ ڈاکٹر کے آفس یا فارمیسی کو چھوڑنے سے پہلے، اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ نے ادویات کو لینا یا دینا صحیح طرح سیکھ لیا ھے
  • کھانے کی اشیاء، ادویات اور صفائی کیلئے استعمال کی جانے والی اشیاء کو ایک جگہ پر مت رکھیں۔ ان سب کو علیحدہ جگہوں پر رکھیں۔
  • غیر استعمال شدہ پینٹ اور دوسرے کیمیائی مادوں کو نالی میں مت بہائیں۔ اس بارے می جاننے کیلئے کہ غیر استعمال شدہ پینٹ کو کس طرح ضائع کرنا ھے، اپنے مقامی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو کال کریں۔

Last updated: March 29 2011